آئی سی سی ٹی-20 ورلڈ کپ کے گروپ-2 کے مقابلے میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست دی ہے ۔ پاکستان نے جہاں ایک طرف اپنے سارے میچ جیتے ہیں تو وہیں اسکاٹ لینڈ کو تمام میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اب سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ 11 نومبر کو دبئی میں آسٹریلیا سے ہوگا۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم (66) اور تجربہ کار شعیب ملک (18 گیند باز میں نٹ آوٹ 54 رن) کے ہاف سنچری کے بعد گیند بازوں کے شاندار مظاہرہ سے اتوار کو شارجہ میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں حریف اسکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست دی۔
سپر 12 مرحلے کے پانچوں میچ جیت کر پاکستان 10 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔ سیمی فائنل مقابلہ کے تحت 11 نومبر کو دبئی میں پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔ دوسرا سیمی فائنل میچ 10 نومبر کو ابو ظہبی میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا
پاکستان نے جہاں ایک طرف سارے میچز میں جیت حاصل کی ہے تو وہیں اسکاٹ لینڈ کو تمام میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔