اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سوارنم وجے ورش: تلنگانہ کے حکیم پیٹ میں ایئر فورس اسٹیشن پر تقریب کا انعقاد - حکیم پیٹ

1970 بھارت - پاکستان کے درمیان ہوئی جنگ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی تھی۔ اس جنگ کے پچاس سال مکمل ہونے کے موقع پر تلنگانہ کے حکیم پیٹ میں واقع ایئر فورس اسٹیشن پر منعقد ایک تقریب میں ایئرکموڈر اے ایس منہاس، ایئرفورس کمانڈنگ کے علاوہ ریٹائرڈ ایئر وائس مارشل سی وی پارکر نے سوارنم وجے ورش مشعل حاصل کی۔

سوارنم وجے ورش
سوارنم وجے ورش

By

Published : Sep 12, 2021, 12:38 PM IST

سنہ 1970 میں بھارت پاکستان کے درمیان ہوئی جنگ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی تھی ۔اس جنگ کے پچاس سال مکمل ہونے کے موقع پر تلنگانہ کے حکیم پیٹ میں واقع ایئر فورس اسٹیشن پر منعقد ایک تقریب میں ایئرکموڈر اے ایس منہاس، ایئرفورس کمانڈنگ کے علاوہ ریٹائرڈ ایئر وائس مارشل سی وی پارکر نے سوارنم وجے ورش مشعل کا استقبال کیا۔

مذکورہ تقریب میں 1971 کی جنگ کا حصہ رہے پارکر نے اپنا تجربہ یاد کرتے ہوئے کہا کہ "آج کی یہ تقریب شاندار اور یادگار ہے۔ انہوں نے کہا کہ 50 سال بعد بھی ہم اس لمحے کو یاد کر رہے ہیں ۔اس کے لئے ہم منتظمین کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے لیے ذاتی طور پر حکیم پیٹ کا یہ دورہ 'گھر واپسی' سے کم نہیں ہے۔

'سوارنم وجے ورش' تقریبات کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی نے 16 دسمبر 2020 کو دہلی میں نیشنل وار میموریل میں فتح کی شمع روشن کرنے سے کیا تھا۔

دراصل یہ تقریب جنگ کے سپاہیوں کی بہادری کی علامت ہے۔

سولہ دسمبر 2020 کے بعد سے ملک کے مختلف حصوں میں یہ تقریب منعقد کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:سورنم وجے مشعل درگمولہ گیریسن میں داخل

وجے دیوس ہر سال 16 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔

1971 کی جنگ میں شکست کا سامنا کرنے کے بعد پاکستان کے اس وقت کے آرمی چیف جنرل امیر عبداللہ خان نیازی نے اپنے 93000 فوجیوں کے ساتھ ہتھیار ڈال دئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details