اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اسامہ کو اس کے والد نے پاکستان بھیجا تھا، پولیس کا دعوی - دہلی سے عسکریت پسند گرفتار

دہلی اسپیشل سیل نے دعوی کیا ہے کہ چھ مشتبہ عسکریت پسند میں سے ایک اسامہ کے والد نے اسے پاکستان ٹریننگ کے لیے بھیجا تھا۔ پولیس اسامہ سے مزید پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

اسامہ کو اس کے والد نے پاکستان بھیجا تھا
اسامہ کو اس کے والد نے پاکستان بھیجا تھا

By

Published : Sep 16, 2021, 12:59 PM IST

ملک کے دارالحکومت دہلی کے جامعہ نگر علاقے سے شدت پسندی کے الزام میں گرفتار ہوئے اسامہ کے اہل خانہ بھی تفتیش کے دائرے میں ہیں۔

دہلی اسپیشل سیل نے دعوی کیا کہ تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ اسامہ کے والد اور چاچا نے ٹریننگ کے لیے پاکستان بھیجا تھا۔ اس کے لیے انہوں نے اسے تقریبا تین لاکھ روپے بھی دیے تھے۔ اسامہ کے موبائل سے مشتبہ چیٹنگ بھی ملی ہے۔ ان حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اطلاع کے مطابق اسپیشل سیل نے منگل کے روز دہلی، راجستھان اور اترپردیش سے چھ مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا تھا۔ ان میں دہلی کے جامعہ نگر کا رہائشی اسامہ بھی شامل ہے۔ پولیس کا الزام ہے کہ اسامہ اور ذیشان 15 دن کے لیے پاکستان گئے تھے، جہاں انہیں دہشت گردانہ سرگرمیوں کی تربیت دی گئی تھی۔ انہیں ہتھیار چلانے کی تربیت کے ساتھ بم بنانے کی بھی ٹریننگ دی گئی تھی۔ ٹریننگ کے بعد دونوں اپریل میں واپس لوٹ آئے تھے۔

مزید پڑھیں:چار مشتبہ عسکریت پسند 14 دن کے لیے پولیس تحویل میں

پولیس کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا ہے کہ اسامہ کے پاسپورٹ پر عمان تک جانے کے دستاویز موجود ہیں، لیکن اس کے بعد والے دستاویز نہیں ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسامہ کی ٹریننگ میں اس کے چاچا اور والد نے مالی مدد کی ہے۔ پولیس اس کی تفتیش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ ابھی تک اس معاملے میں کل 6 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اترپردیش پولیس نے تین لوگوں کو گرفتار کیا تھا، لیکن اسپیشل سیل کے ذریعہ پوچھ گچھ کیے جانے کے بعد ان میں سے دو لوگوں کو چھوڑ دیا گیا۔وہیں گرفتار کیے گئے تمام ملزمین 14 دن کی پولیس تحویل پر ہیں۔ان سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details