دہلی: سپریم کورٹ نے کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ احسان جعفری کی بیوہ ذکیہ جعفری کی طرف سے دائر عرضی کو خارج کر دیا، اس عرضی میں 2002 کے گجرات فسادات میں اس وقت کے ریاست کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی اور کئی دیگر کو خصوصی تفتیشی ٹیم (SIT) کی طرف سے دی گئی کلین چٹ کو چیلنج کیا گیا تھا۔ Supreme Court dismisses plea filed by Zakia Jafri
آپکو بتادیں کہ اس معاملہ جسٹس اے ایم کھانولکر کی سربراہی والی بنچ نے 9 دسمبر 2021 کو اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، جب دونوں فریق نے اس معاملے میں اپنے دلائل مکمل کر لیے تھے۔ احسان جعفری 28 فروری 2002 کو احمد آباد کی گلبرگ سوسائٹی میں تشدد کے دوران قتل کئے گئے 69 لوگوں میں شامل تھے۔ ذکیہ جعفری نے نریندر مودی سمیت 64 لوگوں کو ایس آئی ٹی کی کلین چٹ کو چیلنج کیا ہے جو ریاست میں فسادات کے دوران گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے۔ جعفری کی نمائندگی کرنے والے سینئر وکیل کپل سبل نے پہلے بنچ کو بتایا تھا جس میں جسٹس دنیش مہیشوری اور سی ٹی روی کمار بھی شامل تھے، انہوں نے سابق چیف منسٹر کے مبینہ ملوث ہونے کے بارے میں کوئی بحث نہیں کی۔