نئی دہلی: سپریم کورٹ نے لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے قتل کے ملزم آشیش مشرا کی درخواست ضمانت پر سماعت کے بعد منگل کو اتر پردیش حکومت کو نوٹس جاری کرکے اس سے جواب طلب کیا ہے۔ جسٹس اندرا بنرجی کی قیادت والی ڈبل بنچ نے اس معاملے میں ریاستی حکومت سے 26 ستمبر تک جواب طلب کیا ہے۔ سابق اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے ملزم مشرا کی طرف سے پیش ہوکر عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا کہ الہ آباد ہائی کورٹ نے تشدد کے واقعہ کی پوری طرح سے سماعت نہیں کی جس کی وجہ سے کسانوں کی موت ہوئی تھی۔ Supreme Court on Ashish Mishra Bail
روہتگی نے دلیل دی، 'میں آپ سے اس معاملے کی سماعت کرنے کی درخواست کرنا چاہتا ہوں جس پر سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کو الہ آباد ہائی کورٹ نے 26 جولائی کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد انہیں راحت اور ضمانت کے لیے اگست کے آخری ہفتے میں سپریم کورٹ سے رجوع کرنا پڑا تھا۔