سپریم کورٹ نے جمعہ کو بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کو پلٹتے ہوئے کہا کہ صرف دو امیدواروں کے لئے ایم بی بی ایس کورس کے لئے قومی اہلیت-کم-داخلہ ٹیسٹ (این ای ای ٹی۔یوجی) کا حکم دینا مشکل ہے۔
جسٹس ایل. ناگیشور راؤ اور جسٹس بی۔ آر گوائی کی بنچ نے دوبارہ امتحان کا حکم دینے سے انکار کرتے ہوئےکہ 'ہمیں درخواست گزار طلباء سے ہمدردی ہے لیکن صرف دو امیدواروں کے لیے نیٹ۔یوجی2021 کے لیے دوبارہ امتحان کا حکم دینا انتہائی مشکل ہے۔'
نیٹ کا امتحان 12 ستمبر 2021 کو منعقد ہوا تھا جس میں کئی سوالیہ پرچے اور جوابی پرچے مماثل نہیں تھے۔
جس کی وجہ سے انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ صحیح طریقے سے امتحان نہیں دے سکے اور اس کے لیے انھوں نے وہاں موجود تفتیش کار کو مورد الزام ٹھہرایا۔