اردو

urdu

PM Modi Security Breach: مودی کی سکیورٹی میں کوتاہی، جمعہ کو سپریم کورٹ میں سماعت

پنچاب میں وزیراعظم نریندر مودی کی سیکورٹی میں کوتاہی پر سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ جس پر سپریم کورٹ جمعہ کے روز سماعت کرنے والا ہے۔ سپریم کورٹ نے دائر پٹیشن کی کاپی پنجاب حکومت کے وکیل کو دینے کی ہدایت کی ہے۔ Supreme Court on PM Modi Security Breach

By

Published : Jan 6, 2022, 2:14 PM IST

Published : Jan 6, 2022, 2:14 PM IST

مودی کی سکیورٹی میں کوتاہی
مودی کی سکیورٹی میں کوتاہی

پنجاب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکورٹی میں کوتاہی پر سوال اٹھانے والی عرضی پر جلد سماعت کے لئے سپریم کورٹ متفق ہوگیا ہے۔ Supreme Court on PM Modi Security Breach

چیف جسٹس این وی رمنا کی بنچ کے سامنے سینئر وکیل منیندر سنگھ نے ’خصوصی تذکرہ‘ کے تحت سماعت کی درخواست کی۔ مسٹر سنگھ نے بدھ کو پنجاب کے بھٹنڈہ میں وزیر اعظم مودی کے سڑک سفر کے دوران سیکورٹی میں ہوئی لاپرواہی سے متعلق معاملے کو بہت ضروری بتاتے ہوئے اس عرضی پر جلد سماعت کرنے پر زور دیا ہے۔ جس کے بعد بنچ نے اس معاملے کو جمعہ کو سماعت کے لیے درج کرلیا۔

بنچ نے ’وکلا کی آواز‘ کی جانب سے دائر پٹیشن کی کاپی پنجاب حکومت کے وکیل کو دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کی کل سماعت کرے گی۔

درخواست میں اس پورے واقعہ کی ’’موثر اور پیشہ ورانہ‘‘ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے، تاکہ مستقبل میں وزیراعظم کی سیکورٹی میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔

مزید پڑھیں: PM Modi Security Collapse: 'وزیراعلیٰ کو شکریہ کہنا کہ میں زندہ لوٹ پایا' کیا پی ایم مودی کا بیان انتخابی موضوع بنے گا

یو این آئی

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details