اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Floor Test in Maharashtra Assembly: فلور ٹیسٹ پر سپریم کورٹ کی مہر - سپریم کورٹ نے فلور ٹیسٹ کے حکم کو برقرار رکھا

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اھو ٹھاکرے نے اپنے عہدے اور قانون ساز کونسل کی رکنیت سے استعفی دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے حکم کو برقرار رکھتے ہوئے فلور ٹیسٹ پر مہر لگائی تھی۔ Floor Test in Maharashtra Assembly

Supreme Court gives go ahead to the floor test in the Maharashtra Assembly tomorrow
شیو سینا کو دھچکا، جلد 'فلور ٹیسٹ' پر سپریم کورٹ کی مہر

By

Published : Jun 29, 2022, 9:18 PM IST

Updated : Jun 29, 2022, 10:30 PM IST

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اھو ٹھاکرے نے اپنے عہدے اور قانون ساز کونسل کی رکنیت سے استعفی دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے حکم کو برقرار رکھتے ہوئے فلور ٹیسٹ پر مہر لگائی تھی۔ Floor Test in Maharashtra Assembly

واضح رہے کہ شیوسینا نے مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے فلورٹیسٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا اور فلور ٹیسٹ پر پابندی لگانے کی اپیل کی تھی۔ تاہم سپریم کورٹ نے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے فلور ٹیسٹ کے حکم کو برقرار رکھا ہے۔ Floor Test in Maharashtra Assembly

ایک متعلقہ درخواست میں، سپریم کورٹ نے وزیر نواب ملک اور سابق وزیر انیل دیشمکھ کو مہاراشٹر اسمبلی کے فلور ٹیسٹ میں شامل ہونے کی اجازت دی۔ بنچ نے کہا کہ "چونکہ درخواست دہندگان ED اور CBI کی تحویل میں ہیں۔ اس لیے دونوں ایجنسیوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ درخواست گزاروں کو ودھان سبھا ہال لے جائیں۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر میں جاری سیاسی بحران کے دوران ریاست کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے جمعرات کے روز فلور ٹیسٹ کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ شیو سینا نے گورنر کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چلینج کیا تھا۔ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جے بی پاردی والا کی دو رکنی بنچ نے شیو سینا کی طرف سے پیش ہونے والے سینیئر ایڈووکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی کی عرضی کو قبول کرتے ہوئے اس پر سماعت کی۔ سینیئر وکیل ڈاکٹر سنگھوی نے فوری سماعت کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ جمعرات صبح 11 بجے فلور ٹیسٹ ہونا ہے۔ اس لیے ان کی (شیو سینا رکن کی) عرضی پر فوراً سماعت کی جانی چاہیے۔

Last Updated : Jun 29, 2022, 10:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details