اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مولانا کلیم الدین صدیقی کی گرفتاری کے خلاف ایس آئی او کا احتجاج - मौलाना कलीमुद्दीन सिद्दीकी

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں مولانا کلیم الدین صدیقی کی گرفتاری کے خلاف ایس آئی او نے احتجاج کیا۔

students islamic organisation of india protest against arrest of maulana kalimuddin siddiqui in aurangabad
مولانا کلیم الدین صدیقی کی گرفتاری کے خلاف ایس آئی او کا احتجاج

By

Published : Sep 30, 2021, 4:02 PM IST

ایس آئی او نے داعی اسلام مولانا کلیم الدین صدیقی کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی آسام تشدد کے متاثرین کو ایک کروڑ روپئے معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔

دیکھیں ویڈیو

جماعت اسلامی ہند کی طلبا ونگ ایس آئی او کی جانب سے اورنگ آباد میں ڈیویژنل کمشنر آفس کے روبرو احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

اس دھرنے کے ذریعے طلبا نے مولانا کلیم الدین صدیقی کی گرفتاری کے خلاف آواز بلند کی۔

اس کے علاوہ آسام تشدد کو ریاستی تشدد سے تعبیر کیا اور مہلوکین کے ورثا کو ایک کروڑ اور زخمیوں کو پچاس لاکھ روپئے معاوضے کا مطالبہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

مولانا کلیم الدین صدیقی کی گرفتاری کے خلاف امارت شریعہ کی قیادت میں احتجاج

پولیس کی مداخلت کے باعث اس دھرنے کو کچھ دیر بعد ہی ختم کردیا گیا۔ دھرنے میں شامل طلبا نے پلے کارڈ لیکر اپنا احتجاج درج کروایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details