اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Controversial Posts On Social Media: نوجوان کی مشتبہ حالت میں موت، حالات کشیدہ

ضلع ہوشنگ آباد کے ایک نوجوان کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ہے۔ گھروالوں کے مطابق مرنے والے نوجوان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ تھی جس میں نشانک کی تصویر پر لکھا گیا تھا کہ 'گستاخِ نبی کی ایک سزا، سر تن سے جدا ہے۔' Suspicious death of youth

By

Published : Jul 25, 2022, 5:42 PM IST

نوجوان کی مشتبہ حالت میں موت، حالات کشیدہ
نوجوان کی مشتبہ حالت میں موت، حالات کشیدہ

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ہوشنگ آباد کے شہر سیونی مالوا کا رہنے والا نوجوان نشانک راٹھور اتوار کی سہ پہر 3 بجے کے بعد بھوپال سے لاپتہ ہو گیا تھا۔ پولیس اور اہل خانہ اس کی تلاش میں مصروف تھے۔ اس دوران جب گھر والوں نے نشانک کے انسٹاگرام اور فیس بک کی پوسٹ دیکھی تو وہ خوف زدہ ہوگئے۔ اس پوسٹ میں نشانک کی تصویر پر لکھا گیا تھا کہ 'گستاخِ نبی کی ایک سزا، سر تن سے جدا ہے۔' Btech students body found on railway track

نوجوان کی مشتبہ حالت میں موت، حالات کشیدہ

اس کے بعد گھر والے مسلسل نوجوان سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن رابطہ نہیں ہوپارہا تھا۔ پولیس بھی نشانک کی تلاش کر رہی ہے۔ نشانک کا موبائل لوکیشن برکھیڑا کے قریب مل رہا تھا۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ برکھیڑا ریلوے ٹریک پر ایک نوجوان کی لاش پڑی ہے جس کے بعد نوجوان کے اہل خانہ نے لاش کی شناخت کی۔ پولس نے پورے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے رائسین، بھوپال اور نرمداپورم اضلاع کے پولس محکمہ کے تمام اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے۔

نوجوان کی مشتبہ حالت میں موت، حالات کشیدہ

لواحقین سے موصولہ اطلاع کے مطابق نشانک راٹھور کی اسکوٹی اور موبائل جائے وقوع کے قریب سے ملے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی رائسین پولیس نے پورے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تمام پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔ نوجوان کا پوسٹ مارٹم رشتہ داروں کی موجودگی میں بھوپال میں کیا جا رہا ہے۔

نوجوان کی مشتبہ حالت میں موت، حالات کشیدہ

نشانک کے سوشل میڈیا پر اس طرح کا پوسٹ کس نے ڈالا، یہ ایک جانچ کا پہلو ہے لیکن خیال کیا جا رہا ہے کہ طالب علم کو قتل کرنے کے بعد قاتلوں نے اس کے موبائل فون سے اس طرح کی پوسٹ کی ہوگی۔ پولیس اس پہلو سے سنجیدگی سے تفتیش کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

Prophet Remark Row: پیغمبر اسلام کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے والا گرفتار

اتوار کی رات سے ہی بڑی تعداد میں پولس فورس سیونی مالوا پہنچ گئی ہے۔ پولس نے فکسنگ پوائنٹس کے ساتھ ساتھ گشت بڑھا دی ہے تاکہ شہر کا ماحول خراب نہ ہو۔ اتوار کی رات سے پیر کی صبح تک پولیس معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے کچھ بھی بیان دینے سے گریز کر رہی ہے۔ حالانکہ اے ایس پی اودھیش پرتاپ سنگھ نے صرف اتنا کہا کہ معاملہ رائسین ضلع سے متعلق ہے، لیکن وہاں کی پولیس جانچ کے بعد ہی کوئی بیان دے سکے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details