اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Hayathnagar Gangrape Case حیات نگر میں دسویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی - دسویں جماعت طالبہ کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی

تلنگانہ کے حیات نگر میں دسویں جماعت کی ایک طالبہ کے ساتھ اس کے ہم جماعتوں نے مبینہ طور پر اجتماعی جنسی زیادتی کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم نے جنسی زیادتی کی ویڈیو ریکارڈنگ کی اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا۔ جس کے بعد یہ معاملہ سامنے آیا ہے۔ Hayathnagar Gangrape Case

حیات نگر میں دسویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی
حیات نگر میں دسویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی

By

Published : Nov 29, 2022, 9:15 PM IST

ریاست تلنگانہ کے حیات نگر میں جنسی زیادتی کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ حیدرآباد کے مضافات حیات نگر میں 10ویں جماعت کی ایک لڑکی کے ساتھ اس کے پانچ ہم جماعت ساتھیوں نے مبینہ طور پر اجتماعی جنسی زیادتی کی۔ متاثرہ نے جنسی زیادتی کی ویڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے بلیک میل کرنے کا بھی الزام لگایا ہے۔ اگرچہ جنسی زیادتی اگست میں ہوئی تھی، لیکن اب متاثرہ کے والدین کے پولیس سے رجوع کرنے سے یہ بات سامنے آئی ہے۔ Hayathnagar Gangrape Case

بتایا جا رہا ہے کہ ملزمان نے اپنے موبائل فون میں جنسی زیادتی کی ویڈیو ریکارڈ کر لی اور لڑکی کو دھمکی دی کہ اگر اس نے کسی کے سامنے یہ بات ظاہر کی تو وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیں گے۔ دس دن بعد انہوں نے دوبارہ لڑکی کو بلیک میل کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ وہیں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پر ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی اور جب والدین کو اس کا علم ہوا تو انہوں نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ (POCSO) ایکٹ کے تحت پانچ طلباء کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ انہیں جوینائل ہوم juvenile home بھیج دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Youth Raped and Filmed Video of Minor نوجوان نے خود کو عاشق ثابت کرنے کیلئے نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کی

ABOUT THE AUTHOR

...view details