اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بارہ بنکی میں ایل آئی سی کے دفتر میں ہڑتال - urdu news

اتر پردیش کے بارہ بنکی میں جمعرات کو ایل آئی سی کے تمام افسران اور ملازمین کی تنظیموں کی اپیل پر مکمل ہڑتال کی گئی۔ حکومت کی مزدور مخالف پالیسی، ایل آئی سی میں حصہ داری کو شیئر بازار میں لسٹ کرنے اور نئی پینشن پالیسی سمیت مختلف موضوعات کے خلاف ایل ائی سی دفتروں میں کوئی کام کاج نہیں کیا گیا۔

بارہ بنکی میں ایل آئی سی کے دفتر میں ہڑتال
بارہ بنکی میں ایل آئی سی کے دفتر میں ہڑتال

By

Published : Mar 18, 2021, 5:15 PM IST

بارہ بنکی شہر کے موحلہ آواس وکاس واقع ایل آئی سی کے چیف دفتر کے گیٹ پر تمام افسران اور ملازمین نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ ایل آئی سی ملازمین یونین کے ضلع سکریٹری آشیش بھدوریا نے بتایا کہ ایل آئی سی کی حکومتی حصہ داری کا شیئر بازار میں لائے جا رہے آئی پی او، ٹھیکہ نظام، تنخواہ سمجھوتے کے نافذ نہ ہونے اور حکومت کی تمام پالیسیوں کے خلاف یہ ان کا احتجاج ہے۔

بارہ بنکی میں ایل آئی سی کے دفتر میں ہڑتال

انہوں نے کہا کہ ایل آئی سی کی حصہ داری کو شئیر بازار میں لسٹ کرنے سے بیما ایجنٹوں اور صارفین کو کافی نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نئی پینشن پالیسی سے بھی بیما ایجنٹوں کو کافی نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام اداروں کو فروخت کر کے پرائیوٹائیز کر رہی ہے۔ حکومت ترقی کے نام پر صرف اداروں کو فروخت کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details