راہل گاندھی نے کہا کہ "ہمارا کام بھارت کے لوگوں کو یہ یاد دلانا ہے کہ بابا صاحب امبیڈکر اور مہاتما گاندھی نے کیا کہا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کسی سے خوفزدہ مت ہونا۔ یہ بزدل اور کھوکھلے ہیں، اور جس دن ملک کے عوام اپنے حقوں کے حصول کے لئے آواز بلند کریں گے یہ لوگ راہ فرارا اختیار کرنے پر مجبو ہوجائیں گے ۔
کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعرات کے روز وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ملک میں غریبوں، دلتوں، کسانوں اورمزدوروں کی آواز سنی جائے گی۔ یہ صدائیں رفتہ رفتہ زور پکڑیں گی۔اور پھرآوزاوں کا یہ طوفان نریندر مودی کے لئے اقتدار سے محرومی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ڈی پی سی سی کے سربراہ انیل چودھری نے کہا " آئےدن دلت لڑکیوں کو تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔ کیونکہ اروند کیجریوال حکومت عوام کو بے وقوف بنانے اور اپنی سیاسی بالادستی کو قائم رکھنے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئے دن دلت طبقہ سے تعلق رکھنے والی کمسن لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جا رہاہے ۔
یہ تبصرہ دراصل کانگریس کے ایس سی ڈیپارٹمنٹ اور اس کی دہلی یونٹ کی جانب سے دلت لڑکی پر حال کے ایام میں ہوئے مظالم کے خلاف منعقد احتجاج کے دوران کیا گیا ہے۔