آندھرا پردیش کے این ٹی آر ضلع میں جمعہ کی شام سابق وزیر اعلی اور ٹی ڈی پی سربراہ چندرابابو نائیڈو کے قافلے پر پتھراؤ کیا گیا۔ جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی۔ جانکاری کے مطابق چندرابابو نائیڈو نندیگاما شہر میں روڈ شو کر رہے تھے۔ اس کے بعد کچھ نامعلوم افراد نے پتھراؤ شروع کر دیا۔ Stone pelting on Naidu
دوسری جانب اطلاع ملتے ہی اعلیٰ حکام پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس فورس ہر جگہ تعینات ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق اسٹریٹ لائٹس بند ہونے کے بعد شرپسندوں نے مبینہ طور پر پتھراؤ کیا۔ اس کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔