اردو

urdu

بنگلور: تیل و گیس کی قیمتیں کے خلاف یوتھ کانگریس کا احتجاج

کرناٹک یوتھ کانگریس کے صدر محمد نلپاڈ نے کہا کہ 'تیل، گیس و دیگر اہم و ضروری اشیاء کی قیمتیں گویا آسمان چھو رہی ہیں۔ پیٹرول اور ڈیزل نے سنچری پار کر لی ہے۔ کھانے کے تیل کی قیمتیں 200 کے پار ہو چکی ہیں۔ جبکہ رسوئی گیس کی قیمت 900 کردی گئی ہے۔ اس بے لگام مہنگائی سے عوام گویا پریشانی کے دلدل میں دھنسی چکی ہے۔'

By

Published : Sep 4, 2021, 1:58 PM IST

Published : Sep 4, 2021, 1:58 PM IST

Statewide protest on non-reduction of oil and gas prices: Congress
تیل و گیس کی قیمتوں میں کمی نہیں ہونے پر ہوگا ریاستگیر احتجاج

آسمان چھوتی مہنگائی کے خلاف کرناٹک یوتھ کانگریس کی جانب سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس احتجاج کے دوران کرناٹک یوتھ کانگریس کے صدر محمد نلپاڈ نے کہا کہ مودی کی اقتدار اعلی حکومت اندھی، بہری نظر آرہی ہے، جس کی وجہ سے ملک کی غریب عوام بدحالی کا شکار ہے۔

ویڈیو

اس موقع پر انڈین یوتھ کانگریس کی قومی سیکرٹری سمیا تبریز نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے وعدے صرف انتخابات تک ہی محدود رہتے ہیں۔

تیل و گیس کی قیمتوں میں کمی نہیں ہونے پر ہوگا ریاستگیر احتجاج

یہ بھی پڑھیں:

نفرت انگیز ریلی کے لیے جولائی میں ہوئی تھی میٹنگ، پنکی چودھری کا اعتراف

محمد نلپاڈ نے مودی حکومت کو آگاہ کیا کہ اگر تیل و گیس کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی تو گیس سلنڈرز کے ساتھ وہ ریاست بھر میں بی جے پی منسٹرز کے گھروں پر دھرنے دیں گے۔

تیل و گیس کی قیمتوں میں کمی نہیں ہونے پر ہوگا ریاستگیر احتجاج

سمیا تبریز نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی کے اقتدار میں چل رہی اس مہنگائی کے خلاف کانگریس اور یوتھ کانگریس احتجاجی مہم کو جاری رکھے گی۔

تیل و گیس کی قیمتوں میں کمی نہیں ہونے پر ہوگا ریاستگیر احتجاج

ABOUT THE AUTHOR

...view details