اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ریاستوں کو اگلے 3 روز میں کورونا ویکسین کی اضافی ڈوز ملے گی - وزارت صحت

ملک گیر ویکسینیشن مہم کے حصے کے طور پر مرکزی حکومت ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مفت کووڈ ویکسین فراہم کررہی ہے۔ کرونا ویکسین کی 4700000 سے زیادہ ڈوز تیارہیں جو اگلے تین دنوں کے اندر ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کومل جائیں گے۔

ریاستوں کو اگلے 3 روز میں کورونا ویکسین کی اضافی ڈوز ملے گی
ریاستوں کو اگلے 3 روز میں کورونا ویکسین کی اضافی ڈوز ملے گی

By

Published : Jun 25, 2021, 8:40 PM IST

وزارت صحت کے مطابق مرکزی حکومت ملک بھر میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کا دائرہ بڑھانے اور ٹیکے لگانے کی رفتار تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ کووڈ-19 ٹیکوں کی تمام تر دستیابی کا نیا مرحلہ 21 جون 2021 سے شروع کیا گیا ہے۔ ویکسینیشن مہم کو زیادہ سے زیادہ ویکسین کی دستیابی کے ذریعہ بڑھایا گیا۔

اس کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو ویکسین کی دستیابی کے بارے میں پیشگی معلومات فراہم کی گئیں، تاکہ وہ بہتر اسکیم کے ساتھ ٹیکے لگانے کابندوبست کرسکیں اورٹیکے کی سپلائی چین کو درست کیا جاسکے۔

ویکسینوں کی تمام تردستیابی کے نئے مرحلے میں، مرکزی حکومت ویکسین بنانے والوں سے 75 فیصد ویکسین خریدکرانہیں ریاستوں اور مرکز کے علاقوں کومفت فراہم کرے گی۔

مرکزی حکومت کے ذریعہ مفت اور ریاستوں کوبراہ راست خریداری کے انتظامات کے تحت اب تک ویکسین کی 30.54 کروڑ سے زیادہ (305432450) ڈوز ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو فراہم کی گئی ہیں۔ جمعہ کی صبح 8 بجے تک دستیاب اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ ڈوزمیں سے بے کارہوجانے والی ڈوز کو ملاکر کل 290404264 ڈوز کی کھپت ہوچکی ہے۔

ابھی ریاستوں اورمرکز کے علاقوں کے پاس کووڈ-19 ٹیکے کی 1.50 کروڑ سےزیادہ (15028186) ڈوز بچی ہیں اور استعمال نہیں ہوئی ہیں، جنہیں لگایا جانا ہے۔ اس کےعلاوہ، ویکسین کی 47،00،000 سے زیادہ خوراکیں تیار ہیں اور اگلے تین دن کے اندر ریاستوں اور مرکز کے علاقوں کو مل جائیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details