سرینگر: وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ نوجوان جہاں کھیل کود و دیگر شعبہ جیسے سول سروسز وغیرہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں وہیں کاروبار کے شعبے میں بھی نئے نئے تجربات سر انجام دے کر نہ صرف لوگوں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں بلکہ اپنے اور دوسرے بے روز گار تعلیم یافتہ نوجوانوں کے روز گار بھی دے رہے ہیں۔ Young Entrepreneur From Srinagar
سری نگر کے بمنہ سے تعلق رکھنے والے ایک 25 سالہ انجینئر نے سائیکلنگ میں اپنی دلچسپی کو کاروباری ادارے میں تبدیل Young Entrepreneur From Srinagar کرکے اس کو باقاعدہ ایک پیشے کے طور پر اختیار کیا ہے۔ عبید نذیر نامی نوجوان لوگوں اور سیاحوں کی نقل و حمل کو کم خرچے پر یقینی بنانے کے لئے سائیکل کرایہ پر فراہم Bicycle Facilities to Tourists And Residents کر رہے ہیں۔ یہ وادی کشمیر میں اپنی نوعیت پہلی سروس اور انٹارپرونیور شپ ہے۔ عبید نذیر نے گذشتہ سال نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر سے الیکٹرانک اور کمیونکیشن میں انجیئرنگ ڈگری حاصل کی ہے۔
عبید نذیر کا کہنا ہے کہ سائیکل سے نہ صرف لوگ کم خرچے پر سفر کرتے ہیں بلکہ ماحولیات کے لئے بھی یہ سروس انتہائی سود مند ہے۔ موصوف نوجوان کے والد نذیر احمد نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ اپنی گفتگو میں کہا کہ شہرہ آفاق جھیل ڈل کے بلوارڈ روڈ پر سائیکلنگ کے دوران ہی مجھے اس قسم کا خیال آیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے اس سروس کا آغاز بلوارڈ روڈ پر ہی کیا اور گھاٹ نمبر ایک پر میں نے آج آٹھ سائیکل کرایہ پر دینے کے لئے دستیاب رکھے ہیں۔ Affordable Bicycle Sharing Facilities