اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Panel to Investigate Rape Case سری لنکا کرکٹ نے گناتھیلاکا معاملے میں تحقیقاتی پینل تشکیل دے دیا

سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) نے دانوشکا گناتھیلاکا سے جڑے مبینہ جنسی ہراسانی کیس کی تحقیقات کے لیے تین رکنی انکوائری پینل تشکیل دیا ہے۔ Panel to Investigate Rape Case

سری لنکا کرکٹ نے گناتھیلاکا معاملے میں تحقیقاتی پینل تشکیل دے دیا
سری لنکا کرکٹ نے گناتھیلاکا معاملے میں تحقیقاتی پینل تشکیل دے دیا

By

Published : Nov 8, 2022, 8:12 PM IST

کولمبو:ایس ایل سی نے منگل کو کہا کہ تین رکنی تحقیقاتی پینل، جس میں جسٹس سیسرا رتنائیکے (ریٹائرڈ ہائی کورٹ جج)، نروشنا پریرا، اٹارنی ایٹ لاء اور اسیلا ریکاوا، اٹارنی ایٹ لاء شامل ہیں۔Srilanka Cricket Board Set Up Panel To Investigate Danushka Gunathilanka Rape Case

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران گناتھیلاکا پر جنسی ہراسانی کے چار الزامات لگائے گئے تھے۔ انہیں اتوار کی صبح سڈنی کی سسیکس اسٹریٹ پر واقع ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا۔ سری لنکا ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں جب کہ گوناتھیلاکا کو آسٹریلیا میں پوچھ گچھ کے لیے حراست میں رکھا گیا ہے۔

ایس ایل سی نے ایک بیان میں کہاکہ "کمیٹی سری لنکا کرکٹ کے نوٹس میں آنے والے مختلف مبینہ واقعات کی تحقیقات پر بھی توجہ دے گی۔ مبینہ واقعہ ٹیم کے آسٹریلیا میں قیام کے دوران پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں:Danushka Gunathilaka Suspended سری لنکا کرکٹ نے گوناتھیلکا کو معطل کیا

بیان میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا کرکٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی اس معاملے میں پینل کی رپورٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کرے گی۔ آسٹریلیا میں جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں اسٹار بلے باز کی گرفتاری کے بعد ایس ایل سی نے پیر کو گناتھیلاکا کو فوری طور پر تمام طرز کی کرکٹ سے معطل کر دیا۔Srilanka Cricket Board Set Up Panel To Investigate Danushka Gunathilanka Rape Case

ABOUT THE AUTHOR

...view details