اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہشت گردی کووڈ کی طرح، کوئی بھی محفوظ نہیں جب تک سب محفوظ نہ ہوں: جے شنکر

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ دنیا میں کسی بھی دہشت گردانہ کاروائی کی ہر شکل کی مذمت کی جانی چاہیے کیونکہ دہشت گردی بھی کووڈ کی ہی طرح ہے، کوئی بھی محفوظ نہیں جب تک ہم سب محفوظ نہ ہوں لیکن کچھ ممالک ہمارے اجتماعی عزم کو کمزور کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر
speech of s jaishankar at the un security council

By

Published : Aug 20, 2021, 12:10 PM IST

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 'بین الاقوامی امن اور سلامتی کو لاحق خطرات' کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ دہشت گردی کی ہر شکل اور صورت میں مذمت کی جانی چاہیے۔

2008 کے ممبئی حملے، 2016 کے پٹھان کوٹ ایئربیس حملے اور 2019 کے پلوامہ دہشت گرد حملے کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کو زیادہ سے زیادہ دہشت گرد حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہمیں دہشت گردی یا اس کے مالی معاونین کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔ دُنیا کو کبھی بھی دہری بات کہنے والوں کی مخالفت کرنے کے لیے ہمت کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔ وہ بھی ایسے وقت میں جب سرکاری مہمان نوازی ان لوگوں کے لیے کی جا رہی ہے جن کے ہاتھوں میں بے گناہوں کا خون ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں ہونے والے واقعات نے علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے ان کے مضمرات کے بارے میں قدرتی طور پر عالمی تشویش کو بڑھایا ہے۔ افغانستان ہو یا ہندوستان کے خلاف لشکر طیبہ اور جیش محمد جیسے دہشت گرد گروہ بلا خوف و خطر حوصلہ افزائی کے کام کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے اس سے قبل تجویز کردہ آٹھ نکاتی ایکشن پلان کا حوالہ دیا جیسا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیاسی مرضی پیدا کرنا ، دہشت گردی کو جواز نہیں بنانا ، دہشت گردوں کی تعریف نہیں کرنا اور دوہرا معیار نہیں اپنانا۔

ایکشن پلان کے دیگر نکات میں مخصوص سوچ کی حوصلہ شکنی، نئی اصطلاحات سے ہوشیار رہنا، منظم جرائم سے روابط کو تسلیم کرنا اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو سپورٹ اور مضبوط کرنا اور انسداد دہشت گردی سے متعلق اقوام متحدہ کے دفتر کو زیادہ سے زیادہ فنڈنگ ​​فراہم کرنا شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

چین کو نشانہ بناتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا "کووڈ کی طرح دہشت گردی بھی ہے۔ کوئی بھی محفوظ نہیں جب تک ہم سب محفوظ نہ ہوں، لیکن کچھ ممالک ہمارے اجتماعی عزم کو کمزور کرتے ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کسی مذہب، قومیت، تہذیب یا نسلی گروہ سے منسلک نہیں ہو سکتی اور نہ ہی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اگلے دو دنوں میں چوتھے عالمی خراج تحسین کا دن منائے گی اور دہشت گردی کے متاثرین کو خراج تحسین پیش کرے گی اور ستمبر کو 9/11 نیویارک حملوں کے 20 سال مکمل ہو جائیں گے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details