مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد سے جاری سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد سے ہی جنوبی 24 پرگنہ اور شمالی 24 پرگنہ کے اضلاع سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونیں جھڑپوں کی نذر ہو چکے ہیں۔
شمالی 24 پرگنہ کے نئی ہٹی تھانہ کے تحت حالی شہر میں بی جے پی کے رہنما کی پراسرار موت کا الزام ترنمول کانگریس عائد کیا گیا ہے.
ذرائع کے مطابق آج دن میں سنتو منڈل نام کے بی جے پی کے رہنما کی پر اسرار موت ہو گئی. سڑک کے کنارے انہیں مردہ پایا گیا۔
پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی. ابتدائی تفتیش کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال میں بھیجا گیا۔
پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی موت کے بارے میں واضح طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے۔
بی جے پی کے مقتول رہنما سنتو منڈل کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو بی جے پی کی حمایت کرنے کی سزا ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیٹا بھی عام لڑکوں کی طرح زندگی گزارتا تھا۔ اس نے بی جے پی کی حمایت کرنے کی غلطی کی۔