شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں ایشیاء کی دوسری سب سے بڑی پھل منڈی ہے۔ یہاں پر غیر ریاستی پھلوں کے کاشتکار پچھلے کئی دہائیوں سے اپنا کاروبار کررہے ہیں۔ یہ لوگ کشمیر کے اندر مختلف فیکٹریوں، انڈسٹریوں کے ساتھ ساتھ سوپور فروٹ منڈی میں سیب کی فروخت کرتے تھے۔ وہیں اچانک کشمیر کے مختلف اضلاع میں نامعلوم بندوق برداروں نے غیر ریاستی مزدوروں پر حملہ کرکے ان کو ہلاک کردیا، جس کی وجہ سے وہ کافی خوف میں ہیں اور اپنے اپنے گھروں کی طرف جانے کے لیے مجبور ہیں۔
انہوں نے اس ناسازگار حالت کی وجہ سے اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرنا شروع کردیا ہے، جس کی وجہ سے فروٹ منڈی کے ساتھ وابستہ لوگ کافی پریشان ہیں۔