اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Sonia Gandhi on Sri Lanka Crisis: سونیا نے سری لنکا کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا - سری لنکا کا بحران

کانگریس صدر نے کہا کہ "ہمیں امید ہے کہ ہندوستان ان مشکل حالات سے نمٹنے میں سری لنکا کے لوگوں اور ان کی حکومت کی مدد جاری رکھے گا۔ کانگریس پارٹی بین الاقوامی برادری سے سری لنکا کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کرنے کی بھی اپیل کرتی ہے۔" Sonia Gandhi on Sri Lanka Crisis

Sonia Gandhi
سونیا گاندھی

By

Published : Jul 10, 2022, 7:15 PM IST

Updated : Jul 10, 2022, 10:58 PM IST

نئی دہلی: سری لنکا میں بدلتے ہوئے سیاسی حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس صدر سونیا گاندھی نے اتوار کو کہا کہ پارٹی وہاں کی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ Sonia Gandhi on Sri Lanka Crisis

یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں معاشی چیلنجوں، بڑھتی ہوئی قیمتوں اور خوراک، ایندھن اور ضروری اشیاء کی قلت نے لوگوں کے لیے بڑی مشکلات اور مصائب پیدا کیے ہیں۔ پارٹی اس سنگین بحران کی گھڑی میں سری لنکا اور اس کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ امید ہے کہ سری لنکا ان مشکلات پر قابو پانے میں کامیاب ہوگا۔

مزید پڑھیں:


کانگریس صدر نے کہا کہ "ہمیں امید ہے کہ ہندوستان ان مشکل حالات سے نمٹنے میں سری لنکا کے لوگوں اور ان کی حکومت کی مدد جاری رکھے گا۔ کانگریس پارٹی بین الاقوامی برادری سے سری لنکا کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کرنے کی بھی اپیل کرتی ہے۔"

یواین آئی

Last Updated : Jul 10, 2022, 10:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details