اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کشمیر: فوجی نے کی والدہ کی جان بچانے کی درخواست

کشمیر میں بھارتی سرحد پر تعینات فوجی آنسوؤں بھرا چہرہ لیے کووڈ انفیکشن میں مبتلا اپنی والدہ کو آکسیجن مہیا کرانے کے لئے درخواست کررہا ہے۔

کشمیر: فوجی نے کی والدہ کی جان بچانے کی درخواست
کشمیر: فوجی نے کی والدہ کی جان بچانے کی درخواست

By

Published : May 6, 2021, 11:15 AM IST

کرناٹک کے گلبرگہ جسے کلبرگی کہا جاتا ہے، کلبرگی تعلقہ، پنیگاؤں دیہات کا سنجیو راتھوڑ ایک ایسا سپاہی ہے جو اپنے رشتہ داروں سے اپنے خاندان سے، اپنی ماں سے دور ملک کی سرحدوں پر پہرہ دیتے ہوئے اپنے ملک کی حفاظت کررہا ہے۔

کشمیر: فوجی نے کی والدہ کی جان بچانے کی درخواست

سنجیو کی روتی ہوئی ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی ماں کو بچانے کی درخواست کررہا ہے۔ سنجیو، جو سی آر پی ایف کا ایک فوجی ہے، اس وقت کشمیر کی سرحد پر خدمات انجام دے رہا ہے۔ اس نے ایک ویڈیو بنائی اور آنسوؤں سے بھرپور درخواست میں کہا ہے کہ کوئی اس کی ماں کی مدد کے لئے آگے آئے۔

سنجیو نامی سپاہی پچھلے 15 سالوں سے ملک کی خدمت میں مصروف ہے۔ اس کی والدہ کو چار دن پہلے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ وہ پنےگاؤں نامی دیہات میں گھر ہی میں آئسولیشن میں ہے۔ وہ 65 سال کی ضعیف خاتون ہے۔ دن بدن اس کے جسم میں آکسیجن کی سطح میں کمی کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں سنجیو نے کہا کہ اسپتالوں میں بستر اور آکسیجن کی کمی کی وجہ سے، انہیں سہولت نہیں مل پارہی ہے، لہٰذا سنجیو نے ویڈیو کے ذریعے کسی بھی خیرخواہ سے اپنی ماں کے لئے آکسیجن کا انتظام کرنے کی درخواست کی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details