اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گجرات: بھروچ ویلفیرہسپتال میں آتشزدگی، 16افراد ہلاک - گجرات کی خبریں

بھروچ ویلفیر ہسپتال کے کووڈ وارڈ میں آگ لگنے سے قبل 58 مریض داخل تھے۔ جس میں سے 14 مریض اور دو نرسز کی آگ کی زد میں آنے سے موت ہوگئی۔

گجرات: بھروچ ویلفیرہسپتال میں آتشزدگی، 16افراد ہلاک
گجرات: بھروچ ویلفیرہسپتال میں آتشزدگی، 16افراد ہلاک

By

Published : May 1, 2021, 12:08 PM IST

گجرات کےبھروچ میں موجود بھروچ ویلفیر ہسپتال کے کووڈ وارڈ کے آئی سی یو ڈیپارٹمنٹ میں دیر رات آگ لگ جانے سے 14 مریضوں اور دو نرسوں کی جل کر موت ہوگئی اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اس حادثے کے بعد وزیراعظم نریندرمودی اور وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے غم کا اظہار کیا اور فی کس 4 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نریندرمودی نے دکھ کا اظہارِ کرتے ہوئے کہا کہ "میں بھروچ کے کووڈ ہسپتال میں لگی اگ سے غمزدہ ہوں۔اور مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں"تو وہیں گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی نے اس حادثے کے بعد ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'میں بھروچ ہسپتال میں لگی آگ میں اپنی جان بحق ہونے والے مریضوں، ڈاکٹروں اور ہسپتال کے عملے کو اظہار تعزیت پیش کرتا ہوں۔'

گجرات حکومت اس حادثے میں ہلاک ہونے والے ہر ایک فرد کے اہل خانہ کو چار لاکھ روپے کی امداد فراہم کرے گی۔

بھروچ ویلفیر ہسپتال کے کووڈ وارڈ میں آگ لگنے سے قبل 58 مریض داخل تھے۔ جس میں سے 14 مریض اور دو نرسز کی آگ کی زد میں آنے سے موت ہوگئی۔

زخمی مریضوں کو علاج کے لیے بھروچ ضلع کے مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

وزیر اعلی وجے روپانی نے اس حادثے کی مکمل تحقیق و تفتیش کرنے کا حکم دیاہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details