اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دو مختلف تصادم میں چھ عسکریت پسند ہلاک Militants in Encounter

آئی جی پی کشمیر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ دو مختلف انکاؤنٹر میں عسکری تنظیم جیش محمد Jaish-e-Mohammed سے وابستہ چھ عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں، جن میں چار عسکریت پسندوں کی شناخت ہوئی ہے۔

By

Published : Dec 30, 2021, 9:04 AM IST

Updated : Dec 30, 2021, 10:31 AM IST

encounter start in anantnag  Six militants killed in encounter
اننت ناگ: تصادم میں چھ عسکریت پسند ہلاک

جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع اننت ناگ کے ڈورہ شاہ آباد اور ضلع کولگام کے میرہامہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں چھ عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ ان تصادم میں تین فوجی جوان زخمی ہوئے ہیں۔

اننت ناگ: تصادم میں چھ عسکریت پسند ہلاک

ان دونوں اضلاع کے علاقوں میں سکیورٹی فورسز کو عسکریت پسندوں کے چھپے رہنے کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد انکاؤنٹر شروع ہوا جس میں اننت ناگ کے ڈورو شاہ آباد میں تین عسکریت پسند جبکہ کولگام کے میرہامہ میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

Six militants
اننت ناگ: تصادم میں چھ عسکریت پسند ہلاک

مزید پڑھیں:۔Encounter in Kulgam:میرہامہ کولگام انکاؤنٹر،تین عسکریت پسند ہلاک

آئی جی پی کشمیر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ دو مختلف انکاؤنٹر میں عسکری تنظیم جیش محمد Jaish-e-Mohammed سے وابستہ چھ عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں، جن میں چار عسکریت پسندوں کی شناخت ہوئی ہے، دو عسکریت پسند پاکسانی ہے جبکہ دو عسکریت پسند مقامی ہے۔ کولگام انکاؤنٹر میں جیش محمد کا ٹاپ کمانڈر شاہد عرف شہزاد مارا گیا جو ٹاپ 60 عسکریت پسندوں کی فہرست میں شامل تھا۔ دو عسکریت پسندوں کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔

اننت ناگ: تصادم میں چھ عسکریت پسند ہلاک

آئی جی پی کشمیر نے کہا کہ یہ ہمارے لئے بڑی کامیابی ہے۔

Last Updated : Dec 30, 2021, 10:31 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details