اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

California Home Shooting کیلیفورنیا میں فائرنگ، چھ مہینے کے بچے سمیت چھ افراد ہلاک - کیلیفورنیا اردو نیوز

امریکہ کے کیلیفورنیا میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہاں فائرنگ میں ایک بچے سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ Six Dead in California Home Shooting

Etv Bharat
کیلیفورنیا میں فائرنگ، چھ مہینے کے بچے سمیت چھ افراد ہلاک

By

Published : Jan 17, 2023, 8:02 AM IST

کیلیفورنیا: امریکہ کے کیلیفورنیا میں ایک درد ناک واقعہ پیش آیا ہے یہاں فائرنگ میں ایک سترہ سالہ نوجوان، اس کی والدہ اور ایک چھ مہینے کے بچے کی موت ہوگئی ہے۔ فائرنگ کے بعد پولیس نے ملزمین کی تلاش شروع کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ وسطی کیلیفورنیا میں پیش آیا۔ مقامی حکام نے بتایا کہ اس واقعے میں ایک 17 سالہ نوجوان، اس کی ماں اور ایک 6 ماہ کا بچہ ہلاک ہوگیا ہے۔ تولارے کاؤنٹی شیریف کے دفتر نے کہا کہ صبح تقریباً 3:30 بجے ویزالیا کے مشرق میں ایک گھر میں گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں۔ اس سلسلے میں ہمیں آگاہ کیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ حملہ آور اسی علاقے میں تھا، اس نے کافی راؤنڈ فائر کیے تھے۔

شیریف مائیک باؤڈریکس نے کہا کہ افسران نے سڑک پر دو افراد کو مردہ پایا اور تیسرا شخص بری طرح زخمی تھا وہ خون میں لت پت گیٹ پر پڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تین اور لوگ گھر کے اندر تھے جس میں ایک شخص شدید زخمی تھا، لیکن بعد میں ہسپتال میں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ شیریف نے کہا کہ تفتیش کار دو مشتبہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں جن کا ماننا ہے کہ قتل میں کسی گینگ کا ہاتھ ہے۔ ساتھ ہی کہا کہ ہم یہ بھی مانتے ہیں کہ یہ ٹارگیٹ کلنگ ہے۔ مقامی عہدیدار نے بتایا کہ پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ جائے وقوعہ کے ارد گرد سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ آس پاس رہنے والے لوگوں سے پوچھ گچھ بھی کی جا رہی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ کم از کم دو افراد نے اس واقعہ کو انجام دیا ہے۔ دونوں ملزمین شارپ شوٹر بتائے جارہے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ فی الحال اس بارے میں زیادہ کہنا مشکل ہے۔ لیکن تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : US Aid For Pakistan امریکہ کا پاکستان کیلئے سو ملین ڈالر اضافی امداد کا اعلان

ABOUT THE AUTHOR

...view details