اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Gujarat Assembly Elections اسمبلی انتخابات کے پیشِ نظر ایس آئی او گجرات نے اپنا منشور جاری کیا - اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا

ایس آئی او گجرات کے صدر جاوید قریشی نے کہا کہ اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا نے گجرات میں آئندہ ماہ ہونے والے اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں طلبہ اور نوجوانوں سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک منشور جاری کیا ہے، جسے ہم لوگ تمام پارٹیوں کے ذمہ داروں اور امیدواروں کو دیں گے۔SIO Gujarat released its manifesto

اسمبلی انتخابات کے پیشِ نظر ایس آئی او گجرات نے  اپنا منشور جاری کیا
اسمبلی انتخابات کے پیشِ نظر ایس آئی او گجرات نے اپنا منشور جاری کیا

By

Published : Nov 18, 2022, 4:46 PM IST

احمدآباد: گجرات میں آئندہ ماہ اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، اس سلسلے میں اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن گجرات (ایس آئی او) نے طلبا اور نوجوانوں کو متاثر کرنے والے مسائل پر مبنی منشور جاری کیا ہے۔ اس تعلق سے ایس آئی او گجرات کے صدر جاوید قریشی نے کہا کہ اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا نے گجرات میں آئندہ ماہ ہونے والے اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں طلبا اور نوجوانوں سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک منشور جاری کیا ہے، جسے ہم لوگ تمام پارٹیوں کے ذمہ داروں اور امیدواروں کو دیں گے تاکہ ان مسائل کو حل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے طلباء و نوجوانوں سے متعلق مسائل اور تعلیم میں پیش آنے والی دشواریوں کو حل کرنے کے لئے اپنے منشور میں تجاویز پیش کئے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ہمارے مطالبات کو موضوع بحث بنائیں گی اور اسے اپنے انتخابی منشور اور پرچار میں شامل کریں گی۔SIO Gujarat released its manifesto ahead of assembly elections

اسمبلی انتخابات کے پیشِ نظر ایس آئی او گجرات نے اپنا منشور جاری کیا

مزید پڑھیں:۔SIO Gujarat Student Parliament ایس آئی او گجرات کی جانب سے اسٹوڈنٹ پارلیمنٹ کا اہتمام

انہوں نے مزید کہا کہ اس منشور میں تعلیم، روزگار نوجوانوں کے مسائل، انسانی حقوق، ٹیکنالوجی، ماحولیات کے مسائل کو شامل کیا گیا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ مشاورتی عمل متحرک جمہوریت کو یقینی بنائے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ تعلیم اور بے روزگاری انتخابات میں مرکزی موضوع بنے۔ تعلیم، انسانی حقوق کے مسائل اور نوجوانوں کے مسائل کو مناسب طریقے سے حل کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details