اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Karnataka Polls :سدارمیا دو سیٹوں سے الیکشن لڑنے کے خواہش مند

کانگریس پارٹی نے آج ریاستی اسمبلی انتخابات کے لیے 124 امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست جاری کی، لیکن کولار سیٹ کے لیے کسی امیدوار کا اعلان نہیں کیا۔

By

Published : Mar 25, 2023, 7:55 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

بنگلورو: کانگریس کے سینئر لیڈر اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدارمیا نے آئندہ اسمبلی انتخابات میں دو سیٹوں پر الیکشن لڑنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ سدارمیا نے ہفتہ کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ پارٹی کی جانب سے انہیں ورونا سیٹ سے امیدوار بنائے جانے کے ساتھ ہی وہ کولار سے بھی انتخاب لڑنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کولار حلقہ کے بارے میں ہائی کمان کو فیصلہ کرنا ہے۔ ہائی کمان نے مجھے ورونا سے الیکشن لڑنے کو کہا ہے۔ میں نے کہا ہے کہ میں دو حلقوں (کولار اور ورونا) سے لڑوں گا۔ اسے ہائی کمان پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

اس سے پہلے، کانگریس پارٹی نے آج ریاستی اسمبلی انتخابات کے لیے 124 امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست جاری کی، لیکن کولار سیٹ کے لیے کسی امیدوار کا اعلان نہیں کیا۔کانگریس لیڈر راہل گاندھی سمیت پارٹی قیادت نے سدارمیا کو کولار سے الیکشن لڑنے کی خواہش ترک کرنے کا مشورہ دیا ہے، یہ کہتے ہوئے کہ یہ ایک جوکھم والا قدم ہوگا۔ سدارمیا، جو فی الحال بادامی سیٹ کی قیاست کررہے ہیں، یہاں سے الیکشن لڑنے کے خواہشمند نہیں ہیں کیونکہ وہ علاقے کے لوگوں کو وقت نہیں دے پا رہے ہیں۔ انہوں نے 2018 کے انتخابات میں چامنڈیشوری حلقہ سے بھی انتخاب لڑا تھا لیکن وہ جنتا دل (سیکولر) کے امیدوار جی ٹی دیوے گوڈا سے 36,042 ووٹوں سے ہار گئے تھے، جب کہ بادامی سیٹ پر انہوں نے بی جے پی کے بی سری رامولو کے خلاف کم فرق سے کامیابی حاصل کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details