اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Karnataka Oath-taking Ceremony سدارامیا نے وزیر اعلی اور ڈی کے شیو کمار نے نائب وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا - شیو کمار نے نائب وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا

سدارامیا نے وزیر اعلی اور ڈی کے شیوکمار نے نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ اب کئی ایم ایل اے بھی کابینہ وزیر کے طور پر حلف لیں گے۔ یہ حلف برداری کی تقریب بنگلورو کے کانتیراوا اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج 13 مئی کو سامنے آئے تھے۔

سدارامیا نے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا
سدارامیا نے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا

By

Published : May 20, 2023, 12:49 PM IST

Updated : May 20, 2023, 1:24 PM IST

بنگلور:کرناٹک میں سدارامیا نے آج وزیر اعلی اور ڈی کے شیوکمار نے نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ اس کے علاوہ کئی ایم ایل ایز کو بھی کابینہ وزیر کا حلف دلایا جائے گا۔ یہ حلف برداری کی تقریب بنگلورو کے کانتیراوا اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج 13 مئی کو سامنے آئے تھے۔ کانگریس نے 135، بی جے پی نے 66 اور جے ڈی ایس نے 19 سیٹیں جیتی ہیں۔ کانگریس میں سی ایم کے عہدے کے دعوے کو لے کر سدارامیا اور ڈی کے شیوکمار کے درمیان تعطل کئی دنوں تک جاری رہا۔ تاہم کئی دنوں کی ملاقات اور ہائی کمان کی طرف سے قائل کرنے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان معاہدہ طے پا سکا۔

کرناٹک میں حلف برداری تقریب میں کانگریس کے تمام بڑے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کے متعدد سینئر رہنماؤں نے شرکت کی جن میں جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی، جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبد اللہ، بہار کے وزیراعلی نتیش کمار، تمل ناڈو کے وزیراعلی ایم کے اسٹالن وغیرہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:Karnataka CM oath ceremony سدارامیا آج وزیر اعلی عہدے کا حلف لیں گے

راہل اور پرینکا بنگلور پہنچے

کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے بنگلورو پہنچے۔ ہوائی اڈے پر ڈی کے شیوکمار نے ان کا استقبال کیا۔ حلف برداری 12:30 بجے شروع ہوئی۔ سونیا گاندھی کرناٹک میں سدارامیا اور ڈی کے شیوکمار کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کی۔ تاہم حلف برداری میں راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے سینئر رہنماؤں نے بھی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔

Last Updated : May 20, 2023, 1:24 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details