اردو

urdu

By

Published : Jul 12, 2021, 10:19 AM IST

ETV Bharat / bharat

Shatrughan Sinha: شتروگھن سنہا کی ٹی ایم سی میں شمولیت کی قیاس آرائیاں تیز

کانگریس رہنما شتروگھن سنہا کے ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کی قیاس آرائی تیز ہوگئی ہے۔ اگرچہ سنہا نے اس سلسلے میں واضح طور پر کچھ کہنے سے انکار کردیا ہے لیکن یہ ضرور کہا کہ سیاست میں امکانات کی تلاش ایک فن ہے۔

shatrughan sinha
شتروگھن سنہا

سینیئر کانگریس لیڈر شتروگھن سنہا جلد ہی مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی سربراہی والی پارٹی ترنمول کانگریس میں شامل ہوسکتے ہیں۔ سنہا کے قریبی ذرائع نے اتوار کے روز یہ معلومات دیں۔

سنہا نے حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی حمایت میں ہندی میں ایک ٹویٹ کیا تھا، جس کے بعد یہ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ شاید وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں 'گھر واپسی' کریں گے۔

لیکن ذرائع کے مطابق ان کا جھکاؤ ترنمول کانگریس کی طرف بتایا جارہا ہے، جس نے حالیہ بنگال اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو زبردست شکست دی ہے۔ ممتا بنرجی کو 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں مودی کی سب سے بڑی حریف سمجھا جارہا ہے۔

جب اس سلسلے میں شتروگھن سنہا سے پوچھا گیا تو انہوں نے واضح طور پر کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا لیکن یہ ضرور کہا کہ سیاست میں امکانات کی تلاش ایک فن ہے۔

کولکاتہ میں ترنمول رہنماؤں کے ایک گروپ کا کہنا ہے کہ وہ اس سلسلے میں سنہا کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں اور بات چیت صحیح رخ کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کے ساتھ شتروگھن سنہا کے تعلقات ہمیشہ بہتر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کابینہ میں توسیع پر راہل کا طنز، ورزاء نہیں ویکسین بڑھنی چاہیے

ذرائع نے بتایا کہ شتروگھن سنہا کے 21 جولائی کو یوم شہداء تقریب کے دوران ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ سنہا جو 'بہاری بابو' کے نام سے مشہور ہیں، نے حال ہی میں ہونے والے بنگال اسمبلی انتخابات کے دوران ممتا بنرجی کو 'اصلی رائل بنگال ٹائیگر' کہہ کر تعریف کی تھی۔

پٹنہ صاحب لوک سبھا سیٹ سے دو مرتبہ بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ سنہا نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی اور اسی حلقہ سے 2019 کا لوک سبھا انتخاب بھی لڑے تھے لیکن سابق مرکزی وزیر روی شنکر پرساد کے ہاتھوں انہیں شکست ہوگئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details