اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Mission 2024 شرد پوار نے ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی سے ملاقات کی - ہم خیال اپوزیشن جماعتیں متحد

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر تمام ہم خیال اپوزیشن جماعتیں اتحاد کیلئے کوشاں ہیں۔ اس سلسلے میں این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے جمعرات کو کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی رہنما راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ Sharad Pawar meets Mallikarjun Kharge and Rahul Gandhi

Mission 2024
Mission 2024

By

Published : Apr 14, 2023, 6:57 AM IST

نئی دہلی: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے بعد این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے جمعرات کو کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی رہنما راہل گاندھی سے ملاقات کی تاکہ اپوزیشن اتحاد کو آگے بڑھایا جا سکے۔ کھڑگے کی رہائش گاہ پر میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ ہم متحد ہیں، جب کہ شرد پوار نے اپوزیشن جماعتوں کے درمیان وسیع تر اتحاد کی وکالت کی۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ممتا بنرجی، اروند کیجریوال سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں کے ساتھ بات چیت ہونی چاہیے۔ ہمیں ان سے بات کرنی چاہیے اور اپوزیشن کو متحد کرنے کے لیے سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھنا چاہیے۔ کھڑگے نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ پوار اپوزیشن کا عظیم اتحاد بنانے کے لئے مسلسل رہنمائی کا کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔Mission 2024 نتیش نے یچوری اور ڈی راجہ سے ملاقات کی

کانگریس نتیش کمار کی جے ڈی یو اور لالو پرساد کی آر جے ڈی جو بہار میں اتحادی ہیں کے رہنماوں نے بدھ کو ملاقات کی تھی۔ بعد ازاں نتیش کمار نے دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال سے ملاقات کی اور جمعرات کو سی پی آئی-ایم کے سربراہ سیتارام یچوری اور بائیں بازو کی جماعتوں کے سی پی آئی کے ڈی راجہ سے ملاقات کی۔ نتیش کمار نے اپنے نائب اور آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو کے ساتھ کھڑگے کی رہائش گاہ پر کھڑگے اور راہل گاندھی سے ملاقات کی تھی اور چاروں نے بعد میں مشترکہ طور پر میڈیا سے خطاب کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details