اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

شاہجہاں پور:دواسمگلرگرفتارڈیڑھ کروڑ کی افیم ضبط - Two smugglers arrested

پولیس ترجمان نے بتایا کہ اطلاع ملنے پرمنگل کی رات تلہر پولیس اورکرائم برانچ کی ٹیم نے مشترکہ طور سے پنڈٹ ڈھانے کے نزدیک چیکنگ کے دوران بائیک سواردواسمگلروں اشوک کمار اور سچن کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ڈیڑھ کلو گرام فائن کوالٹی کی افیم ضبط کی ہے۔

شاہجہاں پور:دواسمگلرگرفتارڈیڑھ کروڑ کی افیم ضبط
شاہجہاں پور:دواسمگلرگرفتارڈیڑھ کروڑ کی افیم ضبط

By

Published : Aug 11, 2021, 10:48 PM IST

اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور میں تلہر علاقے سے پولیس نے منشیات کے اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے دو اسمگلروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 10کلو 500گرام فائن کوالٹی کی افیم ضبط کی ہے۔

جس کی عالمی بازار میں قیمت تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپئے بتائی گئی ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر منگل کی رات تلہر پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیم نے مشترکہ طور سے پنڈٹ ڈھانے کے نزدیک چیکنگ کے دوران بائیک سوار دو اسمگلر اشوک کمار اور سچن کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ڈیڑھ کلو گرام فائن کوالٹی کی افیم ضبط کی ہے۔

مزید پڑھیں:Rahat Indori: راحت اندوری کی آج پہلی برسی

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم کٹرا علاقے سمدھانا گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ دونوں کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے۔

یواین آئی۔ولی

ABOUT THE AUTHOR

...view details