ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے رام سنیہی گھاٹ تحصیل کے تیلما گاؤں کے شہید محمد شریف کی بیوی آسیہ بیگم کا سنیچر کو سیما سرکشا بل(ایس ایس بی) کی جانب سے اعزاز سے نوازہ گیا۔
اس دوران ان کے بیٹے آزاد انجم نے ان کی یادگاری عمارت بنانے کے مسئلے پر سوال کیا، جس پر رکن پارلیمان اوپیندر راوت نے یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد ہی ان کے گاؤں جاکر اس مسئلے پر سنجیدگی سے غور کرکے اس کا حل نکالیں گے۔
واضح رہے کہ آزادی کے 75ویں سالگرہ کے موقع پر منائے جا رہے امرت مہتسو کے تحت ایس ایس بی کی سائیکل ریلی بارہ بنکی پہنچی، ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شہید محمد شریف کی اہلیہ آسیہ بیگم کو رکن پارلیمان اوپیندر راوت، ایس پی یمونا پرساد اور ایس ایس بی کے افسران نے شال پہنا کر اعزاز سے سرفزاز کیا۔
اس موقع پر ان کے بیٹے آزاد انجم نے ان کے گاؤں میں اب تک ان کے والد کے نام پر مجوزہ یادگاری عمارت نہ بنانے کا مسئلہ اٹھایا، جس پر رکن پارلیمان نے یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد ہی ان کے گاؤں کا دورہ کریں گے۔