شب برات کی مناسبت سے وادی کی مساجد، خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں جہاں دوردو ازکار اور ختمات المعظمات کی پررونق مجالس منعقد ہوئیں ۔وہیں واعظ و تبلیغ کی بابرکت محفلیں بھی آراستہ کی گئیں ۔ اس موقعے پر علمائے کرام نے شب برات کی اہمیت و فضیلت پر روشنی ڈالی جبکہ عالم انسانیت اور خاص کر جموں و کشمیر کے امن وامان اور بقاء کی خاطر خاص دعائیں مانگی گئیں۔
سب سے بڑا اجتماع درگاہ حضرت بل سرینگر میں منعقد ہوا۔ جہاں پر اطراف و اکناف سے لوگوں کی ایک خاصی تعداد نے شب برات کی روح پرور مجالس میں شرکت کی ۔عقیدت مند رات بھر اللہ کے حضور سربجود ہوکر عبادت و ریاضت محو رہیں۔ جبکہ بارگاہ الہی میں اپنے گناہوں اور خطاؤں کی بخش کے لئے گڑ گڑا کر دعائیں مانگتے رہے۔ ایمان و سلامتی، رزق کی کشادگی ،آفات و بلیات،،صحت و عافیت، عالم اسلام کی سلامتی اور وادی میں دائمی امن کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔