بھارتی فضائیہ کو تیجس ہلکے لڑاکا طیارہ (ایل سی اے) کی فراہمی مارچ 2024 سے شروع ہوگی اور مجموعی طور پر 83 طیاروں کی فراہمی تک تقریبا 16 طیارے ہر برس فراہم کیے جائیں گے۔ یہ معلومات بھارتی ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر آر مادھاون نے دیا ہے۔
مادھون نے ایک انٹرویو میں کہا 'بہت سے ممالک نے تیجس لڑاکا طیارہ خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور آئندہ چند برسوں میں پہلا برآمدی آرڈر ملنے کا امکان ہے، تیجس مارک 1 اے طیارے کی کارکردگی چین میں جے ایف 17 سے بہتر ہے کیونکہ اس کے اعلی انجن، رڈار سسٹم اور الیکٹرانک وارفیئر سائٹ ہیں۔ اس کے علاوہ اس کی پوری ٹکنالوجی بہتر ہے، انہوں نے کہا سب سے بڑا فرق ہوا سے ہوا میں ایندھن بھرنے کا ہے، جو حریف کے ہوائی جہاز میں موجود نہیں ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے سکیورٹی امور (سی سی ایس) نے 13 جنوری کو 48 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے ایل اے ایل سے 73 تیجس ایم کے 1 اے لڑاکا طیارہ اور دس ایل سی اے تیجس ایم کے 1 تربیتی ہوائی جہاز کی خریداری کی منظوری دی تھی، تاکہ بھارتی فضائیہ کی لڑائی کی صلاحیت مستحکم ہو سکے۔
مادھون نے کہا ہوائی جہاز کی اصل لاگت 25 ہزار کروڑ روپے ہے، جبکہ ہوائی اڈوں پر لوازمات اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 11 ہزار کروڑ روپے استعمال ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی کسٹم اور جی ایس ٹی پر لگ بھگ سات ہزار کروڑ روپئے خرچ ہوں گے۔