آگرہ: کانگریس کے سینئر رہنما ششی تھرور اپنی ماں اور بہن کے ساتھ جمعہ کو آگرہ قلعہ پہنچے۔ انہوں نے اکبر محل، جہانگیر محل، دیوان عام اور دیوان خاص کا دورہ کیا۔ اس سے ایک دن پہلے انہوں نے تاج محل کا دورہ کیا تھا اور اس کی خوبصورتی کی تعریف کی تھی۔ دراصل رکن پارلیمان ششی تھرور جمعرات کی شام اپنی بہن کے ساتھ اپنی ماں للی تھرور کی 87ویں سالگرہ منانے آگرہ پہنچے۔ جمعہ کو تاج محل بند رہتا ہے، اس لئے جمعرات کی شام ہی وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ تاج محل کو دیکھنے پہنچے تھے۔ Shashi tharoor visited the Taj Mahal with his sister and mother
Shashi Tharoor Visited Taj Mahal ششی تھرور نے بہن اور والدہ کے ساتھ تاج محل کا دیدار کیا - تاج محل
رکن پارلیمان ششی تھرور جمعرات کی شام اپنی بہن کے ساتھ اپنی ماں للی تھرور کی 87ویں سالگرہ منانے آگرہ پہنچے۔ جمعہ کو تاج محل بند رہتا ہے، اس لئے جمعرات کی شام ہی وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ تاج محل کو دیکھنے پہنچے۔Shashi Tharoor Visited The Taj Mahal
مزید پڑھیں:۔سائنا نہوال نے تاج محل کا دیدار کیا
انہوں نے ٹورسٹ گائیڈ سے تاج محل کی تاریخ کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ ششی تھرور نے شاہی دروازے سے تاج محل کا دیدار کیا۔ اس کے بعد انہوں نے تاج کی خوبصورتی کی تعریف کی۔ کچھ سیاحوں نے ششی تھرور کے ساتھ سیلفی لی۔ اس دوران انہوں نے سیاحوں کے ساتھ بہت سی فوٹوگرافی اور ویڈیو گرافی کروائی۔ وہیں جمعہ کو وہ اپنی ماں اور بہن کے ساتھ آگرہ قلعہ پہنچے۔ جہاں انہوں نے قلعہ کی تاریخ سے متعلق معلومات حاصل کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سیلفی بھی لی، اگرچہ آگرہ میں انہوں نے میڈیا سے فاصلہ رکھا۔