ممبئی: مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کی جامع مسجد کے چیف قاضی مفتی اشفاق نے کہا کہ 'دور حاضر کی حالات کے پیش نظر 'فیملی فرسٹ گائیڈنس' ادارے کی تشکیل کی گئی ہے یہاں روزانہ ایسے معاملات کا حل شریعت کی روشنی میں نکالا جاتا ہے جس کا حل کسی پولیس تھانے یہ دوسری جگہوں پر نہیں نکالا جا سکتا۔ جامع مسجد ٹرسٹ نے اب ایک اور قدم آگے بڑھ کر معاشرے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ممبئی کے صابو صدیق ٹیکنیکل کالج میں دو روزہ سمینار منعقد کر رہا ہے اس کا مقصد یہ ہے کہ معاشرے میں شوہر، بیوی اور ایسے شخص یا ایسی لڑکیاں جو ازدواجی زندگی سے منسلک ہونے جا رہی ہیں انہیں زندگی جینے کا صحیح طریقہ بتایا جائے اور وہ جان سکیں کہ ازدواجی زندگی کس طرح سے گزاری جا سکتی ہے۔ Seminar for Better Married Life
Family First Guidance بہتر ازدواجی زندگی کے لیے ممبئی جامع مسجد کی جانب سے سیمینار
جامع مسجد ممبئی کے زیرِ اہتمام چلائے جانے والے ادارے 'فیملی فرسٹ گائیڈنس' کے زیر اہتمام ممبئی کے الما لطیفی ہال میں 2 روزہ سیمینار منعقد کیا جارہا ہے۔ یہ اطلاع جامع مسجد کے چیف قاضی مفتی اشفاق قاضی نے دی ہے۔ Seminar by Jama Masjid Mumbai
جامع مسجد ممبئی میں آج معاشرے کی بااثر شخصیات کے ساتھ اس پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آنے والے 24 اور 25 دسمبر کو معاشرے کے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو اس سیمینار کے بارے میں بتایا جائے اس کی اہمیت کے بارے میں بتایا جائے تاکہ وہ اپنی نئی زندگی کا آغاز کرنے سے پہلے وہ سب کچھ جان سکیں جس سے وہ ابتک نابلد رہے اس لئے وہ اس سیمینارایم شرکت کریں اور اس سے استفادہ حاصل کریں۔
مفتی اشفاق قاضی نے کہا کہ 'عمر کے آخری مرحلے میں بھی ایسے کئی معاملات سامنے آتے ہیں ہیں جب یہ دیکھا گیا ہے کہ عمر کے اس دور میں بھی شوہر اور بیوی کے درمیان اختلافات پیدا ہونے کے سبب رشتے ختم ہونے کی دہلیز پر پہنچ جاتے ہیں اس لئے ہم کیوں نہ ایسا کریں اُنہیں آج سے ہی ازدواجی زندگی کیسے گزاری جائے اس بارے میں اُنہیں تفصیلی جانکاری دی جائے اُنہیں بتایا جائے کی اس رشتے کی کیا اہمیت ہے تاکہ معاشرے میں ازدواجی زندگی میں پیدا ہونے والے اختلاف کے سبب ٹوٹنے والی رشتوں کو بچایا جا سکے۔