کولکاتا:ملك كی دوسری ریاستوں كی مغربی بنگال میں پندرہ اگست كو ہونے والی یوم آزادی كی تقریبات كی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ تمام اضلاع میں پندرہ اگست كو مختلف تقریبات کے لیے سركاری اور غیر سركاری اداروں كی جانب سے تیاریوں كا سلسلہ جاری ہے۔ Bangladesh Border Security tighten
اسی درمیان یوم آزادی كے مدنظر جنوبی 24 پرگنہ كے سندربن میں واقع بھارت -بنگلہ دیش سرحد سے متصل گاؤں میں سكیورٹی انتظامات سخت كر دیے گئے ہیں۔خلیج بنگال سے متصل مختلف جزیروں پر مغربی بنگال پولیس كی جانب سے گشتی مہم میں تیزی لائی گئی ہے ۔
ذرائع كے مطابق جنوبی 24 پرگنہ كے جھاڑكھالی آئی لینڈ تھانہ، سندربن آئی لینڈ تھانہ اور گوسابہ آیی لینڈ تھانہ كی جانب سے بھارت -بنگلہ دیش سرحد كے قریب مشتركہ طور پر گشتی مہم چلائی گئی۔ سرحد سے متصل گاؤں میں سكیورٹی انتظامات كا جائزہ بھی لیا گیا۔