اردو

urdu

By

Published : Oct 11, 2022, 7:46 AM IST

ETV Bharat / bharat

violence in ekbalpur مغربی بنگال کے اقبال پور میں تشدد، علاقہ میں دفعہ 144 نافذ

مغربی بنگال کے اقبال پور اور مومن پور جیسے علاقوں میں زبردست ہنگامہ ہوا۔ کئی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی گئی۔ پتھراؤ اور بم پھینکنے کے واقعات بھی پیش آئے۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے اقبال پور تھانے کا گھیراؤ کیا۔ وہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

مغربی بنگال کے اقبال پور میں تشدد
مغربی بنگال کے اقبال پور میں تشدد

کولکتہ: ریاست مغربی بنگال کے اقبال پور علاقے میں 9 اکتوبر کو دو مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے دو گروہوں کے درمیان تصادم ہوگیا، جس کے بعد پولیس نے علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ تصادم کے بعد لوگ خوفزدہ ہیں۔

بتادیں کہ اتوار کو مغربی بنگال میں تشدد کا واقعہ پیش آیا، کولکتہ کے مومن پور علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا۔ واقعے کے بعد دونوں برادریوں میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ اس تشدد کے تعلق سے بی جے پی رہنما سویندو ادھیکاری نے گورنر کو خط لکھ کر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے وزارت داخلہ پر زور دیا ہے کہ وہ مرکزی فورسز کو تعینات کرے۔

مغربی بنگال کے اقبال پور اور مومن پور جیسے علاقوں میں زبردست ہنگامہ ہوا۔ کئی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی گئی۔ پتھراؤ اور بم پھینکنے کے واقعات بھی پیش آئے۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے اقبال پور تھانے کا گھیراؤ کیا۔ وہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details