اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کولگام میں سی آر پی ایف کی جانب سے تلاشی کارروائی - lock down in kulgam

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے مین ٹاؤن میں سی آر پی ایف کی جانب سے تلاشی مہم چلائی گئی۔ سی آر پی ایف کی 18 ویں بٹالین کو ملی اطلاع پر قصبہ میں تلاشی مہم چلائی گئی۔

کولگام میں سی آر پی ایف کی جانب سے تلاشی کارروائی
کولگام میں سی آر پی ایف کی جانب سے تلاشی کارروائی

By

Published : May 2, 2021, 5:39 PM IST

اطلاع کے مطابق سی آر پی ایف کی 18 ویں بٹالین نے قصبہ کے مختلف مقامات پر سرچ آپریش کیا۔ سرچ آپریش میں دُکانوں کے باہر اور قصبے میں موجودہ گاڑیوں کی تلاشی لی گئی۔

ضلع میں کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر لاک ڈاون کا اثر رہا اور لوگوں نے بھی مکمل لاک ڈاون میں تعاون کیا۔ گزشتہ دنوں کولگام کے تاشلو علاقے میں سکیورٹی فورسز نے ایک آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا تھا۔

کولگام میں سی آر پی ایف کی جانب سے تلاشی کارروائی

اسی سبب کولگام میں سی آر پی ایف کی جانب سے قصبہ کے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کیا گیا۔ اس کے علاوہ قصبہ کے مین ٹاؤن میں بھی ایک اسپیشل آپریشن کیا گیا اور بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی کی گئی۔

وہیں قصبہ میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ رہا اور لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ علاقہ کے عوام سے گھروں تک ہی محدود رہنے کی اپیل کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details