اردو

urdu

By

Published : Nov 19, 2021, 9:57 PM IST

ETV Bharat / bharat

Vastrapur lake Namaz Row: ایس ڈی پی آئی گجرات نے ہندو تنظیموں کے خلاف شکایت درج کرائی

احمدآباد کا وسترا پور تالاب (Vastrapur lake) ایک سیاحتی مرکز ہے اور یہاں بڑی تعداد میں لوگ سیاحت کے لیے آتے ہیں، اسی دوران وسترا پور تالاب میں اتوار کے روز ایک مسلم خاندان نے نماز ادا کی، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

Vastrapur lake Namaz Row issue  SDPI react on Vastrapur lake Namaz issue  SDPI on Vastrapur lake Namaz issue  SDPI complaint against Hindu organizations  etv bharat urdu news  نماز پڑھنے پر وی ایچ پی کا ہنگامہ  وستراپور تالاب پر مسلم خاندان کا نماز ادا کرنا  ایس ڈی پی آئی کا ہندو تنظیموں کے خلاف شکایت درج کرانا  نماز پڑھنے پر وی ایچ پی کا احتجاج
ایس ڈی پی آئی گجرات نے ہندو تنظیموں کے خلاف شکایت درج کرائی

ریاست گجرات کے ضلع احمدآباد کے مشہور وستراپور تالاب (Vastrapur lake) میں ایک مسلم خاندان کے نماز پڑھنے پر وی ایچ پی نے جم کر ہنگامہ کیا اور نماز ادا کرنے والی جگہ پر گنگا کا پانی چھڑک کر جگہ کو صاف کیا۔ اس معاملے کے خلاف شوسیل دیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) گجرات کے اراکین نے احمدآباد کے پولس کمشنر کو میمورنڈم دے کر دریا پور پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔

دراصل احمدآباد کا وسترا پور تالاب (Vastrapur lake) ایک سیاحتی مرکز ہے اور یہاں بڑی تعداد میں لوگ سیاحت کے لیے آتے ہیں، اسی دوران وسترا پور تالاب میں اتوار کے روز ایک مسلم خاندان نے نماز ادا کی، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد وی ایچ پی کارکنان میں غم و غصہ پھوٹ پڑا اور وی ایچ پی کی طرف سے وسترا پور تالاب میں ہنومان چالیسہ پڑھ کر نماز ادا کی جانے والی جگہ پر گنگا کے پانی کا چھڑکاؤ کرکے اس جگہ کو صاف کیا گیا۔

ایس ڈی پی آئی گجرات نے ہندو تنظیموں کے خلاف شکایت درج کرائی

مزید پڑھیں:۔Vastrapur lake Namaz Row: وستراپور تالاب پر نماز پڑھنے کے خلاف ہندو تنظیموں کا احتجاج


اس معاملے پر شوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI)گجرات کے اراکین نے احمدآباد کے پولس کمشنر اور دریاپور پولس اسٹیشن میں شکایت کر کے مطالبہ کیا کہ وستراپور تالاب کے گارڈن میں نماز پڑھنے کے معاملے پر کچھ شرپسند عناصر شہر میں بھائی چارے کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان لوگوں نے ویڈیو وائرل کرکے کہا کہ ہم یہاں شدھی کرن کر رہے ہیں اور اگر ضرورت پڑی توہم مساجد میں جا کر ہنومان چالیسہ پڑھنے گیں، اس سے مسلم سماج کے دلوں کو تکلیف پہنچی ہے۔


وہیں اس معاملے پر وکیل وی اے شیخ نے کہا کہ ہمیں جیسے ہی اس معاملے کی اطلاع ملی، ہم نے دریاپور پولیس اسٹیشن میں اس معاملے کے خلاف شکایت درج کرائی اور احمدآباد کے پولس کمشنر کو میمورنڈم بھی دیا۔ دریاپور پولیس اسٹیشن کے کے پی آئی چودھری نے ہمیں یقین دلایا کہ ہم ان لوگوں کے خلاف جلد از جلد قانونی کارروائی کریں گے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details