اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اندور: ''شہر کے پُرامن ماحول کو خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے'' - پاپولر فرنٹ آف انڈیا

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی نے ڈی آئی جی کے نام ایک میمورنڈم پیش کیا، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ شہر کا ماحول خراب کرنے والے شرپسندوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

sdpi and pfi
sdpi and pfi

By

Published : Aug 19, 2021, 8:52 AM IST

Updated : Aug 19, 2021, 4:16 PM IST

شہر اندور میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا اور پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے کارکن ڈی آئی جی دفتر پہنچے اور ڈی آئی جی کے نام ایک میمورنڈم دے کر مطالبہ کیا کہ شہر کی گنگا جمنی تہذیب کو نقصان پہنچانے والے شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

sdpi and pfi

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ضلعی صدر ڈاکٹر ممتاز قریشی نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے شہر میں پولیس کی موجودگی میں کئی ایسے ناگوار واقعات پیش آئے ہیں جو شہر کے امن و امان کو نقصان پہنچاسکتے ہیں۔

sdpi and pfi

انہوں نے بتایا کہ پہلا واقعہ پرپٹری نعت تھانے کا ہے جہاں پرتاپ کرو سیاہ نامی شخص نے پولیس کی موجودگی میں بمبئی بازار مسلم علاقے میں صاف و صفائی نہ کرنے کی دھمکی دی، دوسرا واقعہ پتھر موڈلا کا ہے جاں ہندو وادی رہنما مسلمانوں کو مارنے اور کاٹنے کی دھمکی دے رہے ہیں، وہیں تیسرا واقعہ یوم آزادی کے موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے اسٹیج سے ایک لڑکی مسلمانوں کو مارنے کی دھمکی دے رہی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ پی ایف آئی کے 2 ارکان کا کیس سی بی آئی کے حوالہ کرنے سے عدالت کا انکار

انہوں نے کہا کہ پولیس کی موجودگی میں یہ واقعات پیش آرہے ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ ہندو وادی سنگھٹن کے رہنما شہر میں فساد پھیلانا چاہتے ہیں۔ ہم نے آج ڈی آئی جی کے نام ایک میمورنڈم دیا ہے، جس میں مطالبہ کیا ہے کہ ان پر مناسب کارروائی کی جائے اگر کارروائی نہیں کی گئی تو پھر ہم تھانے کا گھیراؤ اور غیر ذمہ دارانہ بیان بازی کرنے والے رہنماؤں کے گھروں پر مظاہرہ کریں گے۔

Last Updated : Aug 19, 2021, 4:16 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details