اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بڈگام: مخصوص افراد کو اسکوٹیاں فراہم - ضلع ترقیافی کمشنر بڈگام

مخصوص افراد کا کہنا تھا کہ آج انہیں اسکوٹی ملنے پر کافی خوشی ہے۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ ان کو جو ماہانہ معاوضہ مل رہا ہے، اسے بھی وقت پر جاری کیا جانا چاہیے۔

بڈگام: مخصوص افراد کو اسکوٹیاں فراہم
بڈگام: مخصوص افراد کو اسکوٹیاں فراہم

By

Published : Sep 18, 2021, 12:47 PM IST

سماج کا یہ طبقہ جو رفتار زمانہ اور زندگی کی دوڑ میں اپنی طبی دائمی اور پیدائشی مجبوریوں کی وجہ پر پیچھے رہ گیا ہے۔ جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں ان مخصوص افراد کی جنہیں سماج بھلا چکا ہے۔

مخصوص افراد کو راحت پہنچانے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے بڈگام میں ان میں انتظامیہ کی جانب سے اسکوٹیاں فراہم کی گئیں۔ ڈسٹرکٹ سوشیل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ان افراد میں اسکوٹی فراہم کی گئی۔ آج ضلع کے تئیس مخصوص افراد کو یہ اسکوٹیاں فراہم کی گئیں۔ اسکوٹی ملنے پر ان افراد نے خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج آنکی دیرینہ مانگ کو پورا کیا گیا اور اب وہ آسانی سے بغیر کسی کے مدد کے ایک جگہ سے دوسری جگہ جا سکتے ہیں۔ اور پڑھائی کے لئے اسکولوں اور کالجوں کی جانب آسانی سے جا سکتے ہیں۔

بڈگام: مخصوص افراد کو اسکوٹیاں فراہم


مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی انتظامیہ کی جانب سے اسکوٹی فراہم کی گئی۔ خواتین کا کہنا تھا انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن اب اس اسکوٹی کی مدد سے ان کو آمد و رفت میں آسانی ہو گئی۔


ضلع ترقیافی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا، ڈی ڈی سی چیرمین بڈگام نذیر احمد خان اور ڈسٹرکٹ سوشیل ویلفیئر افسر فرہانہ اصغر نے مخصوص افراد کو اسکوٹی کی چابی سونپی۔ ڈی سی بڈگام نے کہا کہ انتظامیہ لگاتار ان افراد کی حوصلہ افزائی کے لئے کام کر رہا ہے۔ وہیں فرہانہ کا کہنا تھا آج تئیس افراد کو اسکوٹی دی گئی اور دیگر کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔


مخصوص افراد کا کہنا تھا کہ آج انہیں اسکوٹی ملنے پر کافی خوشی ہیں۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ انکو جو ماہانہ معاوضہ مل رہ ہے اسے بھی وقت پر واگزار کیا جانا چاہئے۔ معاوضے میں اضافہ ہونا چاہئے تاکہ انکو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details