سپریم کورٹ نے آیودھیا میں مسجد کی تعمیر کے لیے قائم کمیٹی انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ میں حکومتی نمائندوں کو شامل کرنے والی مفاد عامہ کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ آیودھیا میں مسجد کے لیے بنائے گئے ٹرسٹ میں حکومت کی نمائندگی کے حوالے سے سپریم کورٹ میں ایک مفاد عامہ کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ میں سنی مسلمانوں سے متعلق مرکزی اور ریاستی حکومت کی نمائندگی کے لیے مرکزی حکومت کو ہدایات دی جائیں۔ گذشتہ برس بابری مسجد رام مندر متنازع اراضی کیس کے فیصلے میں مسلمانوں کو الاٹ کی گئی 5 ایکڑ اراضی میں مسجد کی تعمیر کا کام کیا جانا ہے۔