عدالت عظمیٰ نے ملک کے مختلف اسپتالوں اور ذہنی صحت کے اداروں میں رکھے گئے ذہنی مریضوں کی بحالی اور ویکسینیشن کے لیے جامع ہدایات جاری کی ہیں۔
جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بدھ کو ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی کہ وہ اس طرح کے ذہنی مریضوں کے لیے مقررہ حد کے اندر ویکسینیشن کو یقینی بنانے کے لیے ایک مقررہ نظام الاوقات بنائیں۔
بنچ میں جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس ہیماکوہلی بھی شامل ہیں۔