اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Recommendation Of Neela Gokhale مالیگاؤں دھماکے کے ملزم کے وکیل کو بامبے ہائی کورٹ کا جج بنانے کی سفارش - نیلا گوکھلے بمبئی ہائی کورٹ میں جج

سپریم کورٹ کالجیم نے ایک میٹنگ منعقد کرکے متعدد وکلاء کو ترقی دینے کی سفارش کی ہے، اس میں مالیگاؤں دھماکوں کے ملزم لیفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت کی نمائندگی کرنے والے ایڈوکیٹ نیلا کیدار گوکھلے کو ترقی دینے کی سفارش کی ہے۔Neela Gokhale as bombay high court Judge

مالیگاؤں دھماکے کے ملزم کے وکیل کو بامبے ہائی کورٹ کا جج بنانے کی سفارش
مالیگاؤں دھماکے کے ملزم کے وکیل کو بامبے ہائی کورٹ کا جج بنانے کی سفارش

By

Published : Jan 11, 2023, 12:57 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ کالجیم نے ایک میٹنگ میں ایڈوکیٹ نیلا کیدار گوکھلے کو بمبئی ہائی کورٹ میں جج کے طور پر ترقی دینے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔بمبئی ہائی کورٹ میں اس وقت 65 ججوں کی تعداد ہے جبکہ منظور شدہ تعداد 94 ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کالجیم نے 10 جنوری 2023 کو منعقدہ میٹنگ میں ایڈوکیٹ گوکھلے کو ترقی دینے کی سفارش کی جو 2007 کے مالیگاؤں دھماکوں کے ملزم لیفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت کی نمائندگی کر رہے تھے۔

کالجیم کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کالجیم نے 10 جنوری 2023 کو منعقدہ اپنی میٹنگ میں گوکھلے کی ترقی کی تجویز کو منظوری دی ہے۔ بتادیں کہ نیلا کیدار گوکھلے اس وقت بامبے ہائی کورٹ میں وکیل کی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ مرکزی وزارت قانون و انصاف اب اس سفارش کو حتمی شکل دے گی۔ کالجیم نے ایڈوکیٹ ناگیندر رام چندر نائک کو کرناٹک ہائی کورٹ میں جج کے طور پر ترقی دینے کی اپنی پہلے کی سفارش کو مزید دہرایا۔

کالجیم نے میٹنگ میں سات جوڈیشل افسران کو مختلف ہائی کورٹس کے ججوں کے طور پر ترقی دینے کی بھی سفارش کی۔ کالجیم نے عدالتی افسران رام چندر دتاترے ہدر اور وینکٹیش نائک تھاوریانائک کو کرناٹک ہائی کورٹ میں ججوں کے طور پر ترقی دینے کی تجویز کو منظوری دی۔ کالجیم نے عدالتی افسر مردول کمار کلیتا کو گوہاٹی ہائی کورٹ کے جج کے طور پر ترقی دینے کی بھی سفارش کی۔ کالجیم نے آندھرا پردیش کے عدالتی افسران پی وینکٹا جیوتھرمائی اور وی گوپال کرشن راؤ کو ہائی کورٹ کے ججوں کے طور پر ترقی دینے کی منظوری دی۔ اس نے منی پور ہائی کورٹ میں جوڈیشل افسران اریبھم گنیشور شرما اور گولمی گیفولشیلو کابوئی کو ججوں کے طور پر ترقی دینے کی تجویز کو مزید منظوری دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details