اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Gyanvapi Mosque Case: گیانواپی معاملہ میں مقامی عدالت کی سماعت پر روک، سپریم کورٹ میں جمعہ کو سنوائی - سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ کل دوپہر 3 بجے گیانواپی کیس کی سماعت کرے گا۔ تب تک وارانسی کی سول عدالت کو اس معاملے میں کوئی حکم نہیں دینا چاہیے۔ Gyanvapi Mosque Case

گیانواپی پر وارانسی کی عدالت کی سماعت پر آج روک، سپریم کورٹ جمعہ کو غور کرے گی
گیانواپی پر وارانسی کی عدالت کی سماعت پر آج روک، سپریم کورٹ جمعہ کو غور کرے گی

By

Published : May 19, 2022, 3:52 PM IST

سپریم کورٹ نے وارانسی کی ایک سول عدالت سے کہا کہ وہ گیانواپی مسجد میں ویڈیو گرافی سروے تنازع کے معاملے میں جمعرات کو سماعت نہ کرے اور نہ ہی کوئی فیصلہ دے۔ جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ نے ہندو فریق کے وکیل وشنو شنکر جین کی عرضی پر سماعت 19 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کی مزید سماعت جمعہ کو سہ پہر 3 بجے کریں گے۔

مسجد کی طرف سے پیش ہوئے ایڈوکیٹ ایچ احمدی نے سپریم کورٹ کی آج کی سماعت ملتوی کرنے کی ہندو درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اب ایک اور مسجد کو بھی سیل کرنے کی درخواست کی جا سکتی ہے۔ سپریم کورٹ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد وارانسی کی سول عدالت کو ہدایت دی کہ وہ گیانواپی مسجد سروے تنازع سے متعلق معاملے کی آج سماعت یا فیصلہ نہ کرے۔ 17 مئی کو سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے اگلی سماعت 19 مئی کے لیے ملتوی کی تھی۔

بنچ نے منگل کو ریاستی حکومت کو ہدایت دی تھی کہ وہ وارانسی میں کاشی وشو ناتھ مندر کمپلیکس سے متصل گیانواپی مسجد کمپلیکس میں اس علاقے کی حفاظت کرے، جہاں دعویٰ کیا جا رہا کہ شویلنگ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details