اردو

urdu

By

Published : Oct 6, 2022, 5:07 PM IST

ETV Bharat / bharat

Satya Pal Malik Will Support Akhilesh الیکشن میں اکھلیش اور جینت کی حمایت کرونگا، ستیہ پال ملک

میگھالے کے گورنر عہدے کی میعاد کار پورا ہونے کے بعد ستیہ پال ملک نے مودی حکومت کے خلاف سیاسی حملہ تیز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے الیکشن میں وہ سماج وادی پارٹیاور راشٹریہ لوک دل کی مدد کریں گے۔حکومت پر پہلے سے زیادہ حملہ آور ہوتے ہوئے ملک نے کہا کہ یہ حکومت کسان مخالف ہے۔ اپنی آگے کی حکمت عملی کے بارے میں کہا، میں کوئی سیاسی پارٹی جوائن نہیں کروں گا۔ نہ الیکشن لڑوں گا لیکن کسانوں کی لڑائی ضرور لڑوں گا۔'Satya Pal Malik Will Support Akhilesh

Etv Bharat
Etv Bharat

باغپت:میگھالے کے گورنر عہدے کی میعاد کار پورا ہونے کے بعد ستیہ پال ملک نے مودی حکومت کے خلاف سیاسی حملہ تیز کرتے ہوئے دو ٹوک کہا ہے کہ اگلے الیکشن میں وہ سماج وادی پارٹی(ایس پی)اور راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈی) کی مدد کریں گے حالانکہ وہ کسی سیاسی پارٹی میں شامل نہیں ہونگے میگھالے کے گورنر کی میعاد کار پوری ہونے کے بعد اپنے آبائی گاؤں ہساودا پہنچے تھے۔ گاؤں میں بدھ کو مقامی افراد نے ان کا استقبال کیا اور انہیں سبھی کے ساتھ رات کا کھانا کھایا۔Satya Pal Malik Will Support Akhilesh

حکومت پر پہلے سے زیادہ حملہ آور ہوتے ہوئے ملک نے کہا کہ یہ حکومت کسان مخالف ہے۔ اپنی آگے کی حکمت عملی کے بارے میں کہا’ میں کوئی سیاسی پارٹی جوائن نہیں کروں گا۔ نہ الیکشن لڑوں گا لیکن کسانوں کی لڑائی ضرور لڑوں گا۔ اس لڑائی میں چودھری چرن سنگھ کا پوتا ہونے کی وجہ سے جینت سنگھ اور ملائم سنگھ کو بیٹا ہونےکی وجہ سے اکھلیش یادو کی مدد کرونگا‘۔

سابق گورنر ملک نے بطور گورنر اپنے میعادکار کو بہتر بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پوری ایمانداری سے کام کیا جبکہ جموں۔کشمیر میں آرٹیکل 370کو ختم کیا تو محبوبہ مفتی کہتی تھی کہ یہاں خون کی ندیاں بہہ جائیں گی ایک گولی بھی نہیں چلانی پڑی۔

حالانکہ انہوں نے گورنر کاٹرم پورا ہونے کے بعد مودی حکومت کے ذریعہ ان کے خلاف بھی کوئی کاروائی کرنے کے شبہ سے انکار نہیں کیا۔ ملک نے کہا’مجھ پر بھی یہ لوگ کچھ ضرور کریں گے۔ جموں۔کشمیر کی سبھی فائلوں کی جانچ کرالو یا تلاشی لے لو لیکن میرا کچھ ہوگا ہی نہیں ۔ میں فقیر آدمی ہوں۔ میرے یہاں ڈھیلہ نہیں ملے گا‘۔

ملک کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگار سے لوگ پہلے ہی پریشان ہیں۔ کسانوں کو گنے کے بقایہ جات نہیں مل رہا اور اس کے دام بھی نہیں بڑھ رہے۔ اب اگنی ویر اسکیم لاکر کسانوں کے بچوں کا مستقبل بھی خراب کردیا۔

ملک نے کہا کہ کسانوں کے بیٹوں کے لئے روزگار کا بحران ہے۔ نوکری بھی صرف تین سال کی کردی گئی اور کوئی پنشن نہیں ہے۔ اس وقت پورے ملک میں ہاہاکار مچا ہوا ہے۔ مظفر نگر میں ابھی اگنی ویر کی بھی تقرری چل رہی ہے۔ نوجوان سڑکوں پر سوتے ہیں اور ان کو کھانہ تک نہیں ملتا ہے۔ اگنی ویر اسکیم لاکر کسانوں کے بچوں کا مستقبل بھی خراب کردیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details