بھارت میں کرونا کا قہر جاری ہے۔ روزانہ کورونا متاثرہ اور اموات کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 3،52،991 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد کورونا مثبت مریضوں کی مجموعی تعداد 1،73،13،163 ہوگئی ہے۔ جبکہ 2812 نئی اموات کے بعد اموات کی کل تعداد بڑھ کر 1،95،123 ہوگئی۔ ملک میں فعال کیسز کی مجموعی تعداد 28،13،658 ہے اور کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 1،43،04،382 ہے۔
وہیں بھارت میں کورونا وبا کی دوسری لہر کے پیش نظر دو تجربہ کار امریکی ملٹی نیشنل ٹیک کمپنیوں کے بھارتی نژاد سی ای او نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا نے پیر کو بھارت میں کووڈ ۔19 کی موجودہ صورت حال پر غم کا اظہار کیا۔
گوگل کے سی ای او سندر پچائی انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے بھارت میں پیدا ہونے والی صورتحال سے وہ رنجیدہ ہیں اور انہوں نے امدادی اقدامات اور آکسیجن کنسٹرکشن آلے کی خریداری میں مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اسی طرح گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے بھی مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا نے ٹویٹ کیا کہ مجھے بھارت کی موجودہ صورتحال پر سخت رنج ہے۔ میں شکر گزار ہوں کہ امریکی حکومت مدد کرنے میں مصروف ہے۔ مائیکروسافٹ امدادی سرگرمیوں کی حمایت کے لئے اپنی آواز ، وسائل اور ٹکنالوجی کا استعمال جاری رکھے گا۔ نیز آکسیجن کنسٹرکشن آلہ کی خرید میں بھی مدد کرے گا۔
اس ضمن میں گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے بھی کہا کہ بھارت میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ گوگل اور گوگلرز میڈیکل سپلائی، متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے اور اہم معلومات کو پھیلانے میں مدد کے لئے گیو انڈیا، یونیسف کو 135 کروڑ روپے کی فنڈز فراہم کررہے ہیں۔