ممبئی: شیوسینا کے راجیہ سبھا رکن پارلیمان سنجے راوت آج دوپہر 12 بجے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش ہوں گے۔ انہوں نے جمعہ کی صبح ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے لکھا کہ مجھے جاری کیے گئے سمن کا احترام کرتا ہوں اور تفتیشی اداروں کے ساتھ تعاون کرنا میرا فرض ہے۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میں شیوسینا کے کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ای ڈی کے دفتر میں جمع نہ ہوں۔ انہوں نے شیوسینا کارکنوں اور ان کے حامیوں سے پریشان نہ ہونے کی اپیل کی۔ Sanjay Raut to appear before ED at 12 noon amid political crisis
ای ڈی نے 27 جون کو سنجے راوت کو سمن جاری کیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ سنجے راوت کو یہ سمن پروین راوت اور پترا چاول زمین گھوٹالے سے متعلق معاملے میں بھیجا گیا ہے۔ سمن جاری ہونے کے بعد سنجے راوت نے کہا تھا کہ میں اب سمجھ گیا ہوں کہ ای ڈی نے مجھے سمن بھیجا ہے۔ ہم سب بالا صاحب کے شیوسینک ایک بڑی جنگ لڑ رہے ہیں۔ یہ سازش ہو رہی ہے۔